کھوکھلی عبادت
از قلم: ام ایمان
آج میں آپ سے کچھ ایسی باتیں شیئر
کرنا چاہتی ہوں جسے میں نے بہت دیر سے جانا ۔۔ہم اللہ کو ایسے وقت میں یاد کرتے ہیں
جب ہم سخت مشکل میں پھنس چکے ہوتے ہیں ۔۔کبھی ہم نے یہ سوچا ہے کہ مشکل ہم پہ کیوں
آتی ہے یہ ہمارا اپنا ہی کیا ہوتا ہے ۔اللہ نے قرآن میں جادو کا علاج لکھا ہے اور ہم
بھاگ رہے ہیں دھاگے باندھ لیں تعویذ پی لوں تو آرام آجائے گا۔اس نے مجھ پر جادو کردیا
ہے اب میں نے مرنا ہی مرنا ہے۔کیا ہم نے کبھی سوچا ہم کتنا کمزور عقیدہ اللہ پر رکھتے
ہیں ۔ نماز سے مدد لینی چاہئے لیکن کیا ہماری نماز ایسی ہے؟لمبے سجدے طویل عبادتیں
تہجد گزار تو ہم بن چکے ہیں لیکن کیا ہم نماز
ویسے پڑھ رہے ہیں جیسے اللہ کو پسند ہے۔ نماز پڑھنے لگیں گے تو دھیان دنیا کے
کاموں میں ہوتا ہے اللہ کی مخلوق کا دل دکھایا ہوتا ہے۔غریب دروازے پر آتا ہے تو اسے
ایک روٹی دینا پسند نہیں کرتے خود پیٹ بھر کے کھا رہے ہوتے ہیں جب کے کسی کو ایک نوالہ دینے کی اوقات انسان کی
نہیں ہے یہ سب کرم ہوتا ہے اللہ کا جو اس کام کے لیے چن لیا جاتا ہے ہر کسی کو توفیق
نہیں ملتی ۔غیبت ۔چغلی۔کر رہے ہوتے ہیں جو حرام ہے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے برابر
ہے۔حرام کمائی میں جب برکت نہیں تو حرام کام کر کے عبادت میں کیسا لطف آئےگا؟ ماں باپ
بہن بھائیوں کا حق مار رہے ہیں شوہر کو ماں بہن بھائیوں سے الگ کر دیا جاتا ہے وہی
ماں جس کے دودھ کا ایک قطرہ بھی تم ادا نہیں کر سکتے۔ جن کی ماں رات کو پانی مانگتی
آنکھ لگ جاتی تو غوث قطب ساری رات پانی کا پیالہ لیے کھڑے رہتے ادب میں تو حق مار کےسب کا مخلوق خدا کے ساتھ برا کر کے دل
سکون سے نامہ کیسے پڑھ لیتا ہے؟؟؟سوچیں کیا اللہ کو ہمارے ایسی نمازوں کی ضرورت ہے؟ہم
اپنے دل سے پوچھیں ایک بار کیا ہماری نماز قبول ہوئی؟ایسے سجدے میں ٹکر مارنے کا فائدہ؟اللہ
کو تو ہماری ایسی نمازوں کی بھی ضرورت نہیں ۔ پیارے نبی کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز ہےاور
ہم کو ہر حال میں پڑھنی ہے کوشش کریں اپنے عمل ٹھیک کریں تو نماز کا حق ادا ہو۔۔باقی
قبول کرنے والی ذات اللہ کی ہے اللہ پاک ہم سب کو صحیح نمازکی توفیق دے آمین۔۔جب ہم
اپنے عمل درست کریں گے یقین کا سفر اللہ اور نبی
سے شروع اللہ اور اسکے نبی پے ختم ہوگا
تو اللہ ایسی مدد کرےگا آپ خود حیران
ہو جائیں گے اپنا یقین توکّل اللہ سے اتنا مضبوط رکھو کے سامنے سمندر ہو اور کہو اللہ
راستہ بنا دیگا جیسے اس اللہ نے سمندر میں موسیٰ کے لیے راستہ بنایا۔رحمان ہے وہ رحم
کرنے والا ہے جب ہم دنیا میں رحم دل بن جائیں گے تو اللہ بھی ہمارے لیے رحمان بنےگا
اللہ پاک کو پہچانیں جو آپکی شه رگ سے زیادہ قریب ہے۔اس سے مدد لیں قرآن اور نماز سے
مدد لیں پھر کہیں بھی آپکو بھٹکنا نہیں پڑے گا۔ہم جہاں کہیں بھی ہو اللہ ہمارے ساتھ
ہوتا ہے ۔ہم اللہ کے راستے پر قدم جما ئیں گے اللہ ہماری مدد کرےگا ہم دنیا سے مدد
مانگ کے کبھی اس در کبھی اُ س در تو وہیں اُلجھتے رہ جائینگے تو اپنا یقین مضبوط کریں
اور اپنی اصلاح کریں ہم سب اللہ ہم سب کو اس تشریح کو سمجھنے کی اور دل میں اترنے کی
اور پھر عمل کی اور عبادت کی توفیق دے آمین
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment