غیر متوقع زندگی
از قلم: ام ایمان
زندگی
کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ غیر متوقع ہے — اور زندگی کی سب سے بری چیز؟ یہ بھی
یہی ہے کہ زندگی غیر متوقع ہے۔
اگر
زندگی ہمیشہ پیشن گوئی کے مطابق ہوتی یا ہر نتیجہ یقینی ہوتا تو ہم سب سے
خوبصورت انسانی تجربہ کھو دیتے: حیرت، معجزہ یا غیر متوقع خوشی ۔ ہم کسی غیر متوقع
کامیابی کی خوشی محسوس نہیں کر پاتے اور نہ ہی ہم کسی معجزے کے حیرت کا تجربہ کر پاتے
جو کہیں سے بھی رونما ہو جاتا ہے. اگر ہم ہمیشہ
جانتے کہ کیا ہونے والا ہے، تو ہم صرف اتنا ہی خوش ہوتے جتنا کہ ہمارے اپنے محدود تخیل
نے سوچ رکھا ہے۔ اکثر غیر متوقع خوشیاں ہی
ہماری زندگی کی سب سے اہم کامیابی بن جاتی ہے.
زندگی
خوفناک حد تک غیر متوقع بھی ہے۔ ہم کبھی نہیں
جانتے کہ اگلے باب میں کیا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ
واقعات کا اچانک موڑ کب واقع ہو سکتا ہے یا ہماری سب سے بڑی خوشیاں کتنی جلدی
غم کے سائے میں بدل سکتی ہیں۔
زندگی
ہمیں وہ نہیں دیتی جس کی ہم امید کرتے ہیں — یہ ہمیں وہ چیز دیتی ہے جس کی ہمیں ضرورت
ہوتی ہے یا وہ چیز دیتی ہے جو ہماری نشوونما اور تبدیلی کے لیے اہم ہوتی ہے.
********************
Comments
Post a Comment