Pakistan kay badshahon kay asal chehry article by Faisal Fahad

*پاکستان کے بادشاہوں کے اصل چہرے*

*ازقلم: فیصل فاحد*

 

میں محبِ وطن پاکستانی نوجوان کی حیثیت سے، بڑے ادب و احترام کے ساتھ اپنی عوام، اداروں، اور پالیسی سازوں سے چند سوالات کرنا چاہتا ہوں۔

 میری عمر محض 22 سے 23 برس ہے، مگر وطن سے عشق، اس کی مٹی سے جڑت اور قوم کا درد میرے دل میں بسا ہے۔ 

 

2014 سے شعور کی آنکھ کھلی اور 9 مئی کے بعد ذہن مکمل طور پر بیدار ہوا۔

تب سمجھ آیا کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے کچھ بااثر لوگ عوام کے مسائل سے کتنا دور ہیں۔ 

 

سوچنے کی بات ہے کہ:

 *ہمارے کئی سابقہ آرمی چیفس، چیف جسٹسز، اور بڑے افسران ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان چھوڑ کر بیرونِ ملک کیوں چلے جاتے ہیں؟*

*پرویز مشرف ہو یا دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات، آخر وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد اسی ملک میں کیوں نہیں رہتے جسے انہوں نے چلایا؟*

*کیا یہ معمولی سوال ہے کہ پاکستان میں اختیار کے دن گزارنے والے، آخر عمر غیر ملکی سرزمین پر کیوں گزارتے ہیں؟*

 

کیا وجہ ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں رہنے والے، ملک کے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے بعد یہاں کا مستقبل نہیں بننا چاہتے؟ 

یہی حال سیاسی اشرافیہ کا ہے۔ *اقتدار پاکستان میں اور رہائشیں و جائیدادیں باہر؟*

کیا یہی حب الوطنی ہے؟ 

 

نوجوانو! سوچو، سوال کرو، آواز اٹھاؤ — مگر امن و قانون کے دائرے میں رہ کر۔

 ملک ہم سب کا ہے، اور اس کی بقاء، انصاف، دیانت داری اور خود احتسابی سے ہی ممکن ہے۔

 

یہ وطن ہمارا ہے، اسے محفوظ، خوشحال اور خوددار بنانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔

 

*آرائیں فیصل فاحد* 

(ایک باشعور پاکستانی نوجوان)

+92311-6040910

Comments