Zra suniye article by A M Rah

Zra suniye article by A M Rah

ذرا سنئے!!!!!!

 

جب ہم حرام کام کی بات کرتے ہیں تو کیوں ہمارے ذہن میں سود کا خیال ہی آتا ہے ؟؟؟ آخر کیوں ہم بینک کے انٹرسٹ کے خلاف ہیں ؟؟؟ ہمیں کیوں لگتا ہے کہ سود کا خاتمہ کرنے سے ہر برائی ختم ہو جائے گی ؟؟؟

بلکہ نہیں ۔۔۔۔

ہمیں تو کوئی اور احکام ملیں ہیں

 

اے ایمان والو! شراب، اور جُوا، اور تھان (عبادت کے لیے مقرر کی گئی چیزیں)، اور پانسے (قسمت معلوم کرنے کے تیر) ناپاک ہیں، شیطانی کاموں میں سے ہیں۔ سو تم ان سے بچو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔“ ( سورتہ المائدہ آیت نمبر 90)

 

آپ فرما دیں: بے شک میرے رب نے تو صرف فحش کاموں کو حرام کیا ہے، جو ظاہر ہوں اور جو چھپے ہوں، اور گناہ کو، اور ناحق ظلم و زیادتی کو، اور یہ کہ تم اللہ کے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہراؤ جس کے لیے اس نے کوئی دلیل نازل نہیں کی، اور یہ کہ تم اللہ کے ذمے ایسی بات لگاؤ جس کا تمہیں علم نہیں۔“( سورتہ الاعراف آیت نمبر 33)

  

اور زنا کے قریب بھی مت جاؤ۔ بے شک وہ فحش کام ہے اور بہت برا راستہ ہے۔“( سورتہ الاسرا آیت نمبر 32)

 

تم پر حرام کیا گیا ہے مُردار، اور (بہتا ہوا) خون، اور سؤر کا گوشت، اور وہ (جانور) جس پر ذبح کے وقت اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو، اور وہ جو گلا گھٹ کر مرا ہو، اور وہ جو چوٹ کھا کر مرا ہو، اور وہ جو بلندی سے گر کر مرا ہو، اور وہ جو سینگ لگنے سے مرا ہو، اور وہ جسے درندے نے پھاڑا ہو – سوائے اس کے جسے تم نے (مرنے سے پہلے) ذبح کر لیا ہو – اور وہ جو کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ہو، اور یہ کہ تم پانسوں کے ذریعے قسمت معلوم کرو۔ یہ سب گناہ کے کام ہیں۔...“( سورتہ المائدہ آیت اللہ 03 )

 

ان آیات میں تو ہر کام واضح ہے پھر ہم کیوں صرف سود والی آیت پر ہی غور کرتے ہیں ؟؟؟؟ ہم کیوں باقی آیات پر توجہ نہیں دیتے ؟؟

 

جس طرح سود حرام ہے اسی طرح جھوٹ بھی حرام ہے ۔۔ چوری بھی غیبت بھی ،  بدکاری بھی ، فحاشی بھی ، چغل خوری بھی ۔۔۔ شراب بھی ۔۔ لیکن ہم کیوں صرف سود پر ہی اٹکے ہوئے ہیں ؟؟؟

 اگر سود کھانے کا گناہ ملتا ہے تو جھوٹ بولنے کا بھی اتنا ہی گناہ ہے ۔ ۔ غیبت کا بھی خوری کا بھی ۔۔۔۔ ہم اپنی طرف کیوں دھیان نہیں دیتے ؟؟؟؟ ہم کیوں چاہتے ہیں کہ دوسرا انسان ہی پرفیکٹ ہو ؟؟؟ ہم کیوں خود پر توجہ نہیں دیتے ؟؟؟ ہم کیوں چاہتے ہیں سامنے والا اچھا ہو ؟؟ ہم خود کیوں اچھے نہیں بن سکتے ؟؟؟؟ ہمیں کیوں لگتا ہے کہ کسی دوسرے کو حلال اور حرام بتانے سے ہماری بخشش ہو جائے گی ؟؟؟ تھوڑا نہیں بہت سوچنے کی ضرورت ہے

 

( نوٹ : اتفاق اور اختلاف کا حق سب کو ہے )

آپ کی رائٹر

اے ایم راع

***************

Comments