Sabar yaqeen aur ahlamdulillah article by Amina Mehr

 Sabar yaqeen aur ahlamdulillah article by Amina Mehr


    اسلام و علیکم!    

        

صبر،یقین اورالحمداللہ

از قلم آمنہ مہر

صبر کیا ہے؟

صبر یہ نہیں کہ اللہ سے شکایت کی جائے “اللہ آپ نے ایسا کیوں کیا”؟

اس کو ہم سب صبر کرنا کہتے ہیں۔؟

نہیں صبر یہ بلکل نہیں ہے، اللہ سے شکایت کرنے کو صبر نہیں کہتے۔

صبر میں انسان اپنے دل کی شکایت نہ تو لوگوں سے کرتا اور نہ اللہ سے ناراض ہوتاہے۔

صبر میں رونا اچھی بات ہے،اپنے اللہ کے سامنے رُو کر مانگو وہ آپ کو آپ کی پسندیدہ چیز ضرور عطا کرے گے۔

میں بتاوُ صبر کیا ہے؟

اللہ کے سامنے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا صبر ہے، اس یقین کے ساتھ اللہ ہمیں ضرور دے گا بس اس بات پر یقین رکھو اور زبان سے وہ بات کہو جو اللہ کو پسند ہے ہمیشہ اپنی زبان سے الحمداللہ کہو اللہ آپ کا شکر ہے جو آپ نے آج تک عطا کیا اور جو نہیں دیا اس پر بھی آپ کا شکر کیونکہ میں جانتا ہو میرے حق میں یہ بہتر نہیں ہو گی۔

اللہ فرماتا ہے

اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ”

(بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے) — [سورہ البقرہ 2:153]

اللہ تو صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے پھر ٹینشن کس بات کی؟

اس لیے کہو اللہ آپ تو جانتے ہیں میں اس چیز سے کتنی محبت کرتا ہوں تو آپ اس چیز کو میرے حق میں بہتر بنا دیں ورنہ وہ چیز میرے دل و دماغ سے ایسے نکال دے کہ مجھے اس کا خیال تک نہ آئے۔

وَبَشِّرِ الصّٰبِرِيْنَ”

(اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دو) — [البقرہ 2:155]

 

دعا مانگنا سیکھو اللہ سے دعا کیسے مانگنی ہے۔ بے شک اللہ ہمیں ہماری پسندیدہ چیز سے آزماتا ہے۔ اور اگر پھر بھی آپ کو وہ چیز ملنے میں دیر ہو رہی تو اس میں اللہ کی بہتری ہو گی تو دعا مانگتے رہو، وہ ارحمان و ارحیم ہے وہ دینا جانتا ہے وہ اپنے بندوں کو مایوس نہیں کرتا۔

اگر پھر بھی آپ کو وہ چیز نہیں ملی تو اس پر اللہ سے ناراض نہ ہو، بلکہ اللہ کی پہلے سے زیادہ عبادت کرو اس کا زکر ،شکر ادا کرو کہو اللہ میں آپ کی رضا میں راضی ہوں اور مسکرا کر الحمداللہ کہو۔

اس کو صبر کرنا کہتے ہیں۔

آج کل کے لوگ کہتے ہیں

“ہم نے صبر کیا اللہ نے ہمیں دیا نہیں”۔

 صبر کا مطلب ہے اللہ پر یقین، دعا میں امید، دل میں شکر۔

ہر حال میں “الحمدللہ”کہنا ہی اصل صبر ہے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

                                 ختم شد

                                   جزاک اللہُ خیرا

Comments