Her azmaish mein chupi qowat by article by Kanwal Makhdoom

 Her azmaish mein chupi qowat by article by Kanwal Makhdoom

عنوان

" ہر آزمائش میں چھپی قوت "

کنول مخدوم

 

ہر انسان کی الگ الگ آزمائشیں ہیں۔ کسی کی مال و دولت آزمائش ہے ، کسی کی اولاد ، کسی کے ماں باپ ، کسی کی بھوک اور کسی کی بیماری۔

 

رب العالمین سب کچھ دے کر بھی آزماتا ہے اور لے کر بھی آزمانے کا طریقہ دکھاتا ہے۔ ہاں! آزمائش ان کے لیے بڑھ جاتی ہے جو مایوس نہیں ہوتے، جو مزید تکلیفوں کو جھیلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اور بھلا رب العالمین سے بہتر کون جان سکتا ہے کہ کس انسان میں کتنی طاقت بچی ہے؟

 

رب تعالیٰ کسی کی برداشت سے بڑھ کر کسی پر بوجھ یا تکلیف نہیں ڈالتا۔ وہ ہر انسان پر صرف اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہے جتنا وہ برداشت کر سکتا ہے۔ یعنی جو شخص کسی آزمائش کا سامنا کر رہا ہے اس میں ابھی برداشت کی قوت موجود ہے۔

 

کچھ تکلیفیں انسان کے اپنے ہی غلط فیصلوں کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ کبھی ہم غلط انسانوں یا غلط راستوں پر انویسٹ کر دیتے ہیں اور صرف قیمتی وقت ہی نہیں بلکہ اپنی توانائی بھی ضائع کر دیتے ہیں۔ یہ بوجھ ہمارا خود پر ڈالا ہوا بوجھ ہوتا ہے اسے آزمائش نہیں کہا جا سکتا۔ انسان اپنے آپ کو بہتر جانتا ہے وہ سب سے بہتر سمجھتا ہے کہ یہ واقعی آزمائش ہے یا اس کے غلط فیصلے کا نتیجہ۔

 

بہر حال ، رب العزت ہر اس انسان سے ، ہر ان خواہشات سے، ہر اس پسندیدگی سے

جو ہمیں بظاہر اچھی اور بہتر لگتی ہیں ہمیں دور فرمائے۔ آمین

 

اور یاد رکھیں، ہر آزمائش میں چھپی ہوتی ہے طاقت اور ہر بوجھ کے پیچھے رب کی رہنمائی ہے۔

صبر کے ساتھ جیو ، اللہ تمہارے ساتھ ہے۔ !!

*****************

Comments