Zara sunye! Article by A.M.Rah

ذرا سنیے ۔۔۔۔

اے ایم راع


آج کل سب کی زبان پر ایک ہی بات ہے ۔۔ کربلا ۔۔۔ لیکن ہم نے کبھی اس کے بارے میں سوچا نہیں ۔۔۔

ہمارے سامنے لوگ کوفہ والوں کو گالیاں دیتے ہیں ۔۔۔ یزید کی مذمت کرتے ہیں کہ اس نے معصوم بچوں تک کو شہید کر دیا ۔۔۔

ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ کربلا کیوں ہوئی ۔۔؟؟

آخر کیوں پانی ہی بند ہوا ۔۔۔ ؟؟؟

آخر کیوں خاندان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی جانوں کی پرواہ نا کی ؟؟

آخر کیوں کوفہ والے مدد کو نا آ سکے ۔۔۔ ؟؟؟

اصل بات تو یہ ہے کہ ہمیں بتایا ہی نہیں گیا کہ کربلا کیا ہے ؟؟؟

آپ کو کیا لگتا ہے کہ جو رب ابراہیم علیہ السلام کو آگ سے بچا سکتا ہے ۔۔ حضرت اسماعیل کو ذبح ہونے سے بچا سکتا ہے ۔۔۔ موسیٰ علیہ السلام کو فرعون میں گھر میں پرورش دلوا سکتا ہے ۔۔ عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر اٹھا سکتا ہے ۔ یوسف کو کنویں سے نکال سکتا ہے  ۔۔ کیا وہ امام حسین تک پانی نہیں پہنچا سکتا تھا ؟؟؟ بلکہ نہیں ۔۔۔ یہ تو بس آزمائش تھی ۔۔۔

 

مجھے لگتا ہے اگر کربلا نا ہوتی تو کوئی طارق بن زیاد کشتیاں نا جلاتا

اگر کربلا نا ہوتی تو کوئی محمد بن قاسم ۔۔۔ صرف ایک بچی کی پکار پر فوج لے کر نا نکلتا

اگر کربلا نا ہوئی تو کوئی صلاح الدین ایوبی پیدا نا ہوتا۔     مجھے لگتا ہے اگر کربلا نا ہوئی تو شاید اسلام بھی نا ہوتا۔   

آپ کو نہیں لگتا کہ کربلا ضروری تھی ۔۔۔ پتہ ہے کیوں ۔۔  تا کہ ہمیں بتایا جائے کہ اسلام ہمیں پلیٹ میں سجا سجایا نہیں ملا بلکہ اس کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ ۔۔۔ ہمارے شہزادوں نے ۔۔ ان نیک روحوں نے۔    جن کے بارے میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ : حسن اور حسین ۔۔۔ جنت کے دو پھول ہیں اور جنتی مردوں کے سردار ہیں۔    ہاں کربلا ضروری تھی تاکہ ہمیں پتہ ہو کہ اگر کبھی اسلام کے نام پر گھر سے نکلنا پڑے تو ہم بہانہ نا بنائیں ۔۔۔ ہمیں پتہ ہو کہ خواہ جان ، مال ، بیوی ، بچے ، بوڑھے ، رشتہ دار ۔۔ کوئی بھی ہوں ۔۔ اسلام کے نام پر  سب قربان۔   

ہاں کربلا ضروری تھی۔    یہ بتانے کے لئے کہ اگر اپنے بھی حق کے خلاف ہوں تو مقابلہ کرو۔   

ہاں کربلا ضروری تھی یہ بتانے کے لئے کہ نماز کی کیا اہمیت ہے۔   

یہ بتانے کے لئے کہ تلاوت کیوں ضروری ہے ؟

یہ بتانے کے لئے کہ عورت کے لئے پردہ کرنا لازم ہے۔  ؟؟؟

ہاں کربلا ضروری تھی ۔۔۔ یہ بتانے کے لئے کہ اسلام کیا ہے ؟؟؟

اور پتہ ہے کربلا کیوں ضروری تھی ؟؟؟

یہ بتانے کے لئے کہ اسلام ہمیں ملا تو یہ اللہ کا احسان ہے ہم پر۔ ۔۔۔

اور رہی بات غم حسین کی ۔۔۔ تو ہم بھی غمگین ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم وہ کام کریں جس سے ہمیں منع کیا گیا ہے۔    ماتم ۔۔ مارنا پیٹنا ۔۔۔ بین کرنا ۔۔۔

اسلام میں منع ہے ۔۔ آپ کو نہیں لگتا کہ یہ غم ظاہر کرنے کا انتہائی برا طریقہ ہے ؟؟؟

کیا ضروری ہے کہ غم حسین ۔۔۔ رو کر ہی منایا جائے ؟؟؟ جبکہ اسلام کہتا ہے کہ خود پر ظلم نا کرو۔   

کیا یہ جائز ہے کہ ان کے نام پر خود کو مارا جائے ۔۔۔ جبکہ قرآن کہتا ہے کہ اپنی جانوں پر ظلم نا کرو ۔۔۔

یہ محبت ظاہر کرنے کا کون سا طریقہ ہے کہ خود کو اذیت دی جائے ؟؟؟

 

بات یہ نہیں کہ ہم غم حسین کے خلاف ہیں ۔۔ بات یہ ہے کہ ایسا کوئی طریقہ اسلام میں نہیں ہے ۔۔۔

امام زین العابدین ۔۔۔ حضرت علی کی اولاد میں سے ہیں۔ ۔۔ امام حسین کی شہادت یعنی کربلا کے 40 سال بعد تک ذندہ رہے ۔۔۔ اس کا مطلب 9/10 محرم اس کی زندگی میں 40 مرتبہ آیا ۔۔۔ لیکن کسی ایک بھی روایت میں یہ نہیں ملتا کہ انہوں نے کبھی ماتم کیا تھا ۔۔۔

تو آپ کو نہیں لگتا کہ یہ انتہائی نا معقول بات ہے ؟؟؟

اور قرآن کہتا ہے کہ 

شہید کو مردہ نا کہو وہ ذندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں  البتہ تمہیں شعور نہیں "

تو آپ کو نہیں پتہ کہ زندہ کا ماتم نہیں کیا جاتا ۔۔۔ ؟؟

اگر غم حسین منانا ہے تو وہ کام کریں جو انہوں نے کئے۔۔۔ انہوں نے تو میدان جنگ میں۔ جی نماز نہیں چھوڑی ۔۔ اور ہم ؟؟؟

وہ تو نیزے پر بھی قرآن سناتے رہے ۔۔۔ اور ہم ؟؟؟

سید زادیوں نے تو کربلا میں بھی پردہ نہیں چھوڑا ۔۔۔ اور ہم ؟؟؟

کیا حسین کے نام کے اسٹیٹس لگانے سے امام حسین سے محبت ثابت ہوئی ہے ؟؟؟ یا ماتم کرنے سے محبت ثابت ہوتی ہے ؟؟؟

یہ سب میری سمجھ سے باہر ہے ۔۔۔ محبت ظاہر کر نی ہے تو ان کے طریقے پر چلیں ۔۔۔ نا کہ ایسے کام کریں جن سے ان کی روح کو تکلیف ہو ۔۔۔

اور مجھے لگتا ہے کربلا اس لئے بھی ضروری تھی تا کہ انگلی نسلوں میں مسلمان پیدا ہوں اور مائیں اپنے بچوں کو بتائیں کہ اسلام کے اگے کچھ نا دیکھنا ۔۔۔

ہاں ایک کربلا ضروری تھی ۔۔ اسلام کی بقاء کے لئے ۔۔۔ انسانیت کے لئے ۔ ۔ رہنمائی کے لئے ۔۔۔ اور شاید یہ بتانے کے لئے کہ

اسلام ذندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ۔۔۔

 

 دل غمگین ہے اور آنکھ اشک بہاتی ہے ۔۔۔ مگر ہم زبان سے وہی نکالیں گے جس سے ہمارا رب راضی ہو

 

( نوٹ: میری تحریر سے اتفاق اور اختلاف کا آپ کو بھرپور حق ہے )

آپ کی رائٹر: اے ایم راع 💓

***************

Comments