Main article by Umme Eman

Main article by Umme Eman

میں:

کالم نگار:ام ایمان

"میں" کیا ہے ؟ کبھی غور کیا کہ یہ میں ہے کیا۔ میں ہے شخصیت ۔ میں ہے انا ۔ میں "میں" ہے ۔ میں ہے غرور ۔ میں ہے فخر ۔ میں صرف میں نہیں ہے بلکہ یہ میں بہت بڑی چیز ہے۔ میں ذات ہے

میں خودی ہے۔

ہم کہتے ہیں کہ میں شناخت ہے ۔ ہماری موجودگی کا اظہار ہے میں۔

مگر کیا ہم جانتے ہیں اصل ہے کیا میں ؟

میں حقیقتاً "نفس " ہے ۔ میں ہماری ذہنیت ہے۔

میں نہ ہو تو اس عالم کو بےخودی کہیں گے کیونکہ اب میں نہیں ہے یعنی اپنی ذات نہیں ہے ۔ میں نہ ہو تو انسان سمجھے گا کہ وہ اصل میں ہے کیا ۔ کیونکہ ہم وہ نہیں جو ہم کہتے ہیں کہ میں یہ ہوں ۔ میں "میں" ہوں۔

اگر غور کریں تو میں ہے ہی کیا ؟ پیدا اسے اللہ نے کیا ۔ اس کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ کے پاس ہے تو میں کی کیا ہی حیثیت و حقیقت ۔  میں کو والدین نے جنا۔ اس میں (ہماری) پرور

ش والدین نے کی ہے ۔ تربیت و تعلیم ، کھانا پینا والدین کرتے ہیں تو میں کیا کر رہا ہے۔

جب میں ختم ہوتا ہے ناں تو انسان کی معراج ہوتی ہے کیونکہ میں کا گلا گھونٹ کے ہی ہم نفس پہ پیر رکھتے ہیں اور بےخودی کو پاتے ہیں

میں کو فنا کرنا ہی مقصد ہے ۔ صرف میں کو ختم کرنے کی بات نہیں ہے بلکہ میں کو فنا کر کے کہف کی تاریک غار میں بھی کچھ عرصہ گزارنا ہے پھر جا کے ملی گا نور ۔ ملے گی روشنی.

****************

Comments