Humein Intizaar Hai article by Umm e Ruqayya Shafiq

Humein Intizaar Hai article by Umm e Ruqayya Shafiq

"ہمیں انتظار ہے "

 

یہ درست ہے کہ آج کے دور کا ہر دوسرا بچہ Marvel کی کہانیاں دیکھ کر بڑا ہو رہا ہے جس میں ہیرو برائی کے خلاف لڑتا ہے اور ہم بھی بچپن میں یہی سو چتے تھے کہ بڑے ہو کر spider man بن کہ دنیا کو بچائیں گے ۔ ساری برائیاں ختم کر دیں گے ۔ اور دنیا کو پر امن بنائیں گے ۔

اور آج بڑے ہو گۓ ہیں تو معصوم زہن " دنیا کو بچانے کی فکر" بھول گۓ ہیں، ہر طرف برائیاں ہی برائیاں جو کہ نا محسوس طریقے سے دنیا کو نگل رہی ہیں اور مجھے یہ فکر لاحق ہے کہ ایک دن یہ دنیا کو ختم کر دیں گی ۔

اور دن بدن اس ختم ہوتی دنیا کو آپ یعنی کہ اس ہیرو کی ضرورت ہے ، جو  اِسے بچا سکے ۔ آپ کے اچھے اعمال ، اچھے کام آپکی super powers ہیں جن سے آپ برائیوں کو ختم کر سکتے ہیں،  وہ برائیاں جو آہستہ آہستہ ہماری تہذیب کا حصہ بننے کیساتھ ساتھ ہمارے خون میں گھلتی جا رہی ہیں ۔

ہم سے وعدہ لیا گیا ہے کہ جب تک اچھائی موجود رہے گی دنیا ختم نہیں ہو گی تو کیا آپ  وہ اچھے انسان نہیں بن سکتے جو دنیا قائم رہنے کا موجب بنے ؟ جو ہمارے دین اور ہماری روایات کو قائم رکھے ؟ آپ وہ سپائڈر مین نہیں بن سکتے جو برائیوں کا خاتمہ کرے؟

یقین جاننیے ! آپ وہ ہیرو بن سکتے ہیں اور ہمیں یعنی کہ دنیا کو اس ہیرو کی ضرورت ہے ۔ اور ہمیں آپ کا انتظار رہے گا ۔

بقلم : ام رقیہ شفیق

***********

Comments