Now or Never
written by:
Miss Ahmed
زندگی
میں بدلاؤ کا سب سے اہم لمحہ… یہی ہے
کیا
آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ آپ جس راستے پر چل رہے ہیں وہ آپ کو کہاں لے جا رہا ہے؟
کیا
یہ وہی مقام ہے جہاں آپ واقعی پہنچنا چاہتے ہیں؟
یا
آپ بس مجبوری، عادت، یا "لوگ کیا کہیں گے" کی زنجیروں میں بند ہوکر خود کو
گم کر چکے ہیں؟
تو
سنیں وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنے آپ سے سچ بولنا شروع کریں
کیونکہ
یہ ہے
Now
or Never
کا
وقت!
زندگی
کا سب سے بڑا فیصلہ غلط کو چھوڑناہوتا ہے۔آج کی دنیا میں غلط کو غلط کہنا اور پھر اسے
چھوڑ دینا — یہ کسی انقلاب سے کم نہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ نشہ غلط ہے، جھوٹ غلط ہے، دکھاوا
غلط ہے، دل توڑنا، کسی کا حق مارنا، والدین کا دل دکھانا، یا اپنی عزت نفس کو قدموں
تلے روند دینا — سب غلط ہے۔ لیکن پھر بھی آپ ان راستوں پر چلتے جا رہے ہیں، بس اس لیے
کہ باقی سب بھی تو یہی کر رہے ہیں۔
ارے
سنیں
آپ
باقیوں جیسے نہیں ہیں۔
آپ
وہ ہیں جو چاہے تو بدل سکتے ہیں۔
آپ
وہ ہیں جو ابھی بھی اپنی زندگی کو ایک نیا رخ دے سکتے ہیں۔
آپ
وہ ہیں جو غلط کو چھوڑ کر صحیح کا چراغ جلانے کی ہمت رکھتے ہیں۔
بس
پچھتاوے کاوقت مت آنےدیں۔
اکثر
لوگ کہتے ہیں: "بس ایک بار، پھر چھوڑ دوں گا۔"
"ابھی
مزے کر لوں، پھر توبہ کر لوں گا۔"
یا
"ابھی وقت نہیں آیا۔"
لیکن
جو وقت آپ آج ضائع کر رہے ہیں وہ کل آپ کورلا دے گا۔
کل
جب آپ تنہا ہوں گے، کمزور ہوں گے، یا کسی کی باتیں دل میں چبھیں گی، تو تب پچھتائیں
گے کہ کاش اُس وقت سدھر جاتا، کاش اُس وقت ہمت کر لیتا، کاش کسی کا دل نہ دکھاتا، کاش
ماں کی دعا نہ کھوتا۔
لیکن
وہ وقت لوٹ کر نہیں آئے گا۔
تب
آپ صرف اتنا کہیں گے:
"کاش
میں نے اُس وقت Now کو چن لیا ہوتا"
یہ
دنیا آپ کو سراہتی نہیں، پر آپ کی تبدیلی کو سلام کرتی ہے۔آج آپ اگر برے ہیں تو دنیا
آپ کوہنسی میں اڑا دے گی۔
لیکن
کل جب آپ بدل جائیں گے
مضبوط
بنیں گے
نیک
راستے پر چلیں گے
یہی دنیا آپ کی مثالیں دے گی۔
آپ
کا ہر قدم، جو آپ نے حق کے لیے اٹھایا ہوگا، وہی آپ کی پہچان بنے گا۔
اور
یاد رکھیں
آپ
جس غلطی سے توبہ کرتے ہو، وہی آپ کو اللہ کے قریب کر دیتی ہے۔
خاص
طور پر ٹین ایجرز کےلیے:
یہی
عمر ہے کچھ بننے کی۔ یہی وقت ہے اپنی پہچان بنانے کا۔
آپ
کو لوگ کہیں گے
"بےوقوف
ہو، سب یہی کرتے ہیں"
لیکن
یاد رکھیں سب وہی کرتے ہیں جو عام لوگ کرتے ہیں اور عام لوگ کبھی خاص نہیں بنتے۔
اگر
آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی خاص ہو، توآپ کو کچھ خاص کرنا ہوگا۔
آپ
کو آج یہ فیصلہ کرنا ہوگا:
کہ
اب جھوٹ نہیں بولوں گا
کسی
کا دل نہیں دکھاؤں گا
اپنی
ماں کی دعا نہیں کھوؤں گا
حرام
کو نہیں چھوؤں گا
نفس
کی غلامی کو چھوڑ دوں گا
کیونکہ
یا تو اب
یا
پھر
کبھی نہیں
اپنی
آنکھیں بند کر کے ایک لمحہ سوچیں۔
کیا
واقعی یہ وہ زندگی ہے جو آپ جینا چاہتے ہیں؟
کیا
آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایسے ہی جنت کے حقدار بن جائیں گے؟
کیا
آپ کی زندگی میں وہ سکون ہے جس کی آپ کو تلاش ہے؟
اگر
جواب "نہیں" ہے، تو جان لیں
کہ
یہی
وقت ہے
یہی
لمحہ ہے
یہی
دن ہے
جب
آپ اپنے لیے
اپنی
آخرت کے لیے
اپنی
عزت کے لیے
اور
اپنے
رب کے لیے بدل سکتے ہیں۔
اللہ
پاک ہم سب کو جلدازجلد برائی کی طرف سے موڑلے۔
اللہ
پاک ہمیں ایسا بنادے جیسا اس کو اور اس کے حبیبﷺکوپسند ہو۔۔۔
آمین۔۔۔۔۔۔
*******************
Comments
Post a Comment