Ghuroor article by Umme Eman

غرور

کالم نگار:ام ایمان

غرور کیا ہے یہ تو سب کو معلوم ہے لیکن میرا ایک سوال ہے کہ کیا ہمیں غرور زیب دیتا ہے ؟ہاں؟

میرے خیال میں تو غرور کے لیے دو چیزوں کا ہونا لازمی ہے ایک ابدی ہونا اور دوسرا لاثانی ہونا۔کیا ہم ابدی و لاثانی ہیں ؟؟ہمم؟؟نہیں نا پھر یہ غرور کیوں جبکہ ہم تو نہ ہی ابدی ہیں اور نہ ہی لاثانی ۔

کوئی بھی لاثانی نہیں ہے اگر آپ اس وقت ایک پینٹر ہو تو لاکھوں اور بھی ہیں یہ الگ بات ہے کہ تم ان سے منفرد ضرور ہو لیکن لاثانی نہیں لاثانی محض اللہ ہے ۔

ہم نہ ہی ابدی ہیں اگر آج ہیں تو کل ہمارا نام و نشان بھی نہ ہو گا ابدی و ازلی صرف اللہ ہے ۔

پھر کیوں ہم خود کو برتر اور دوسروں کو حقیر جانتے ہیں جبکہ کل کو ہمارے مرنے کے بعد کوئی بھی چند روز کے سوا یاد نہ رکھے گا پھر غرور کیوں ؟

اگر چاہتے ہو کہ پہچانے جاؤ تو پھر دنیا میں کچھ ایسا کرے کہ لوگ اسے اچھے الفاظ میں یاد رکھے ۔

غرور تو شیطان کو لے ڈوبا تو انسان کو کیوں چھوڑےگا؟؟کبھی سوچا ہے کہ غرور جنت سے نکال دیتا ہے پھر یہ اس عارضی دنیا میں کیا حال کرے گا ۔غرور کر کے جنت سے نکلا جا سکتا ہے مگر اس میں داخلہ نہیں ہو سکتا

سوچنا ضرور ایک مرتبہ کہ کیا تم ابدی ہو یا تم لاثانی ہو اگر ہو پھر غرور کرنا ورنہ نہ کرنا یاد رکھو دنیا میں کوئی ابدی اور لاثانی نہیں ہے اگر خود کو لاثانی سمجھتے ہو تو یہ بھی غرور ہے

*************

Comments