Behtreen humsafar ki dua Article by Syeda Noor Ul Ain Arshad
عنوان:
بہترین ہمسفر کی دعا....
از قلم: سیدہ نورالعین ارشد
بہترین ہمسفر کی خواہش کرنا پھر اس خواہش کا اپنے رب کے حضور اظہار کرنا
بہت بہترین عمل ہے, پر آج کے اس زمانے میں بہت سے لڑکے اور لڑکیاں اس معاملے میں بہت
زیادہ سوچتے ہیں اور پریشان ہوتے ہیں کے دعا کیا کرے اور کیسے کرے-؟ پر یاد رہے کہ
یہ میں ان جوانوں کی بات کر رہی ہوں, جو اپنے رب سے مانگنا پسند کرتے ہیں اور جنھے
اللہ پاک دعا کی توفیق دے دیتے ہیں- دیکھے!
پہلی بات اگر آپ کو کبھی بھی کوئی انسان پسند تک نہ آیا ہو تو آپ یوں دعا کرتے رہے
کہ "یا اللہ ہمیں بہترین ہمسفر عطا کیجئے-"
اور
اسکے ساتھ ساتھ اپنی ذات کے بھی ہر پہلو پر دھیان دیں کہ خود کو بھی اپنے بہترین ہمسفر
کے لئے بہترین ہمسفر بنائے یعنی کے ایک اچھے انسان بنے, کیونکہ اچھا انسان وہ ہے جس
کے دل میں خوف خدا ہو اور پھر وہی بہترین ہمسفر بھی ہوگا-
یہ
تو ہو چکی پہلی بات, اب دوسری بات یہ ہے کہ اگر آپ کو کوئی پسند آجائے یا پھر یونہی
کہی سے رشتہ آئے یا کوئی آپ سے محبت کا اظہار کرے, تو پھر آپ یوں دعا شروع کردے کہ"یا
اللہ فلاں شخص مجھے پسند ہے یا اچھا لگنے لگا ہے یا پھر وہ مجھے پسند کرتا ہے, اور
اگر وہ میرے حق میں بہتر ہے تو ہمارا عزت سے نکاح ہوجائے اور اگر نہیں تو اسے مجھسے
دور کردے اور جو میرے حق میں بہتر ہے اسے میرے پاس کردے-"
اور پھر دوبارہ وہی بات دہراؤ گی کے خود بھی اچھے اور مخلص انسان بنے اور
کبھی بھی کسی کو فوراً سے ریجیکٹ نہ کرے اور اسکا مزاق بھی نہ اڑائے کیا پتہ وہ آپکے
لئے بہتر ہو اور آپ اسے برا جانے-
اور
تیسری اور نہایتی اہم بات یہ ہے کہ اگر آپکو کسی سے واقعی سچی محبت ہوجاتی ہے اور اب
وہ آپ کے اندر ہر وقت, ہر لمحہ موجود ہے اور آپ بھی مخلص انسان ہیں اور آپ واقعی اس
کے خیر خواہ ہیں, تو پھر وہاں سہی غلط, اچھا برا کسی بھی طرح کی سوچ اور اپنے اندازوں
کی کوئی بات نہیں رہتی یعنی جس سے واقعی سچی محبت ہوجائے پھر وہ کتنا ہی برا انسان
بھی ہو انسان کو وہ اچھا ہی لگتا ہے-
اور
پھر واقعی انسان دعا بھی کچھ اس ہی طرح کی کرتا ہے کے "یا اللہ! جس سے مجھے اتنی
محبت ہوگئی ہے, آپ اسہی کو میرے حق میں بہتر بنادے-"
اور واقعی ایسی دعا کرنی بھی چاہیے کیونکہ سچی محبت میں انسان اگلے کو ہر
خامی کے ساتھ قبول کرتا ہے اور اس کی خوبیوں کو اور سرہاتا ہے, پر دیکھے سب کے معاملے
مختلف ہوتے ہیں, جیسے کے بعض اوقات کوئی آپکی زندگی میں بس کچھ دیر آپکو کچھ سکھانے
یا اللہ کے قریب ہی کرنے آیا ہوتا ہے, وہ آپکا نصیب نہیں ہوتا اسہی لئے مسلسل دعا بھی
نہیں بن پاتا پھر دل میں بھی محبت اور خیال باقی نہیں رہتا-
پر
اگر ایسا ہے کے سالوں سے آپ کوئی ایک دعا مسلسل کر رہے ہیں تو دعا بند کئے بغیر اس
طرف توجہ دیں کے آخر یہ وقت آپ پر آیا کیوں؟
آپ کو کیا سکھایا جا رہا ہے؟ مقصد کیا ہے اس سب کا؟
ہم دعا اور نصیب کی بھیس میں تو پرجاتے ہیں, پر غور نہیں کرتے کبھی بھی,
اللہ سے ضد نہیں کرے بلکہ اس ذات کے سامنے عاجزی اختیار کرے اور پہلے اپنا تعلق اپنے
رب کے ساتھ بہترین کرے-
اور
پھر یاد کرے کہ سالار سکندر نے کیا دعا کی تھی کہ "یا اللہ یہ میں نہیں تھا یہ
تو نے کیا, کیوں میرے دل میں اس عورت کے لیے اتنی محبت ڈال دی کہ میں تیرے سامنے کھڑا
بھی اسکو یاد کر رہا ہوں, کیوں مجھے اس قدر بے بس کردیا کہ مجھے اپنے وجود پر بھی کوئی
اختیار نہیں رہا, میں وہ بشر ہوں جسے تو نے ان تمام کمزوریوں کے ساتھ بنایا ہے, میں
وہ بشر ہوں جسے تیرے سوا کوئی راستہ دکھانے والا نہیں اور وہ عورت میری زندگی کے ہر
راستے پر کھڑی ہے, مجھے کہی جانے کہی پہنچنے نہیں دے رہی یا اس کی محبت کو اس طرح سے
میرے دل سے نکال دے کہ مجھے کبھی اسکا خیال تک نہ آئے یا پھر اسے مجھے دے دے, وہ نہیں
ملی تو میں ساری زندگی اس کے لئے روتا رہوں گا, وہ مل جائے گی تو تیرے علاوہ میں کسی
کے لئے آنسو بہا نہیں سکوں گا!"...
واقعی
یہ ایک بہترین دعا ہے کیونکہ ایسے حالات میں انسان بے سکون اور پریشان رہتا ہے
اور
پھر اس طرح آپ نے اپنے اللہ کے سامنے اپنی خواہش کا اظہار بھی کردیا اور اپنےمسئلہ
کا حل بھی مانگ لیا یہی ہے بس بہترین دعا-
***************
https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial?si=3ILfnR1NsAdWPyiL
**************
Comments
Post a Comment