Allah ki raza mein razi rehna article by Syeda Noor ul Ain
عنوان:
اللہ
کی رضا میں راضی رہنا....
از
قلم: سیدہ نورالعین ارشد
جب
انسان پوری طرح سے اللہ کی رضا میں راضی ہوجاتا ہے اور اللہ کے بہترین فیصلوں کا انتظار
کرنے لگتا ہے بہت یقین کے ساتھ-
تو
اس ہی لمحے شیطان پوری طرح سے ہار جاتا ہے اور وہ پھر سوچتا ہے کہ "اب کیا کروں
یہ تو کسی طرح نہیں بکھرتا-"
پھر
وہ انسان پر دوسری طرح سے حملے شروع کر دیتا ہے-
یعنی
وسوسے جس کے ذریعے سے وہ ہمیں الجھاتا ہے-
اور
ہم جتنا سوچتے ہیں اتنا اسکی جال میں پھنستے چلے جاتے ہیں-
جب
کہ ہم کہتے ہیں کہ "ہم تو اچھا پوزیٹو سوچ رہے ہیں-"
شیطان
انسان کی کمزوری کو پکڑتا ہے-
مثال
کے طور پر, میں بہت ہمت والی ہوں اس لئے کبھی ہار نہیں مانتی اور گناہ سے بھی بچتی
رہتی ہوں اور اگر کبھی ہو بھی ہوجائے تو فوراً سے رو رو کر توبہ کر لیتی ہوں, نیکی
کے کاموں میں کوششیں کرتی رہتی ہوں, اپنے ایمان کی مجھے بہت فکر رہتی ہے اور بہترین
آخرت کے لئے دعائیں مانگتی رہتی ہوں, ہر بات کا خیال رکھتی ہوں ہر طرح سے-
اب
شیطان نے دیکھ لی میری کولیٹیز اب وہ مجھ پر ایسے حملہ کرے گا کہ "تم سے گناہ
بلکل بھی نہیں ہونا چاہئے, اللہ تم سے راضی نہیں ہے, تم یہ کام سہی طرح سے نہیں کر
رہی ہو اس لئے تمھے کامیابی نہیں مل رہی ہے, دیکھو اور سب کو کتنا کچھ مل گیا ہےاور
تمھارے پاس کچھ نہیں ہے, تم بری ہو, تم سب کے ساتھ اچھا کرتی ہو پر یہ سب بدلے میں
تمھارے ساتھ برا ہی کرتے ہیں-"
اب
اس طرح وہ بار بار انسان کو اسکی سیدھی سہی راہ سے ہٹاتا ہے اور پھر انسان واقعی اس
طرح سے سوچنے لگتا ہے-
پر
سنے! ایک بات اپنے ذہن میں بسا لیں کے ہم انسان ہیں, شیطان ہو یا ہمارا اپنا نفس ہمیں
بری ہی راہ بتلائے گا, پر ہمیں پریشان ہوکر ان کو جیتنے نہیں دینا ہے-
جب ہم ہر طرح سے اچھی کوششیں کر رہے ہیں, بہتر سے بہترین بننے کے لئے اللہ
کو راضی کرنے کے لئے تو پھر کرتے رہے بس کبھی بھی رکے نہ اور اگر کبھی رک بھی جائے
تو پھر سے شروع کرے بس ہار نہ مانے کبھی اور خود کو بہت زیادہ تھکائے بھی نہ کیونکہ
اللہ پاک تو سب جانتے ہیں, آپ کی ہمت آپکی نیت, آپکی محنت اور وہ اس سب کا اجر و ثواب
آپکو زیادہ ہی دے دے گے اور کسی قسم کی کمی نہیں ہوگی-
https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial?si=3ILfnR1NsAdWPyiL
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment