Meri zindagi ka ek din Article by Syeda Noor ul Ain Part 2

Meri zindagi ka ek din Article by Syeda Noor ul Ain Part 2

میری زندگی کا ایک دن.2 Part

سبق :

چھوٹی نیکی کا بڑا اجر

تحریر : سیدہ نورالعین

 

   یہ میری عادت نہیں بلکہ میرے رب کی دی توفیق ہے...

 

میں یہ کہہ ہی نہیں سکتی کے نیکی کرنا میرا کمال ہے....

 

   کیونکہ اگر خدا نے مجھے کسی کی بھی مدد کے لئے چنا ہے تو اس میں میرا ہی نفع ہے ورنہ وہ واحد ہی سب کی مدد کے لئے کافی ہے.....

 

ہم انسان صرف ذریعہ ہوتے ہیں...

 

   اب بتاتی ہوں ایک چھوٹا سا واقعہ میری زندگی کا....

 

ابھی حال ہی کی بات ہے کے ہمارے گھر پر برابر والے بچوں کی بال آگئ تھی....

 

میں اس وقت کیچن میں موجود تھی اور روٹیاں پکا رہی تھی اتنے میں میری نظر ان بچوں پر پڑی....

 

   وہ پہلے سے ہی جھانک رہے تھے پھر یک دم مجھے دیکھ کر بچی نے کہا آپی ہماری بال آئ ہے نیچے ہے....

 

ہمارا کیچن چونکہ کھلا سا ہے اس لئے میں بچوں سے وہی سے بات کر رہی تھی پھر میں اسہی وقت ان کے سامنے آئ....

 

   ان کی دیوار اونچی تھی اور بال ہمارے گھر کے نیچے والے پورشن میں سامنے ہی گری تھی....

 

میں گئ اور میں نے وہ اٹھائ اور پھر سب سے اونچی جگہ پر چڑھ کر بال اس بچی کے ساتھ تک پہنچھانے کی کوشش کی پر چونکہ دیورا خاصی اونچی تھی تو بچی کا ہاتھ بال تک نہیں پہنچ پا رہا تھا.

 

  پھر میں ہمارے دروازے پر تھوڑا چڑھ گئ جو سریوں کے ساتھ ہی لگا ہے....

 

پھر اس بچی کا ہاتھ مجھ تک پہنچ گیا پھر میں واپس نیچے اتری وہ خوش ہوگئی تھی اور اس نے مجھے تھینک یوں بولا.

 

   آپکو پتہ ہے میں نے یہ آپ سب کو کیوں بتایا جبکہ نیکی  کرکے بتانا نہیں چاہئے پر آگاہی ضروری ہے اور ہم انسان ایک دوسرے کو دیکھ کر زیادہ سیکھ پاتے ہیں یہ میں نے خود دیکھا ہے میں لوگوں کو بہت نصیحت کرتی تھی پر جس دن مجھے یہ سمجھ آیا کبھی کہی اس نیت سے عمل کرتے ہوئے بھی دکھانا ہے کہ وہ سب بھی تاکہ عمل کر پائے....

 

   میں نے واقعی ہمیشہ اپنی نیکیوں کو چھپانے کی ہی کوشش کی ہے پر کبھی کہی ایسے ہی ظاہر کی تاکہ اور سب بھی عمل کرے....

 

اور پتہ ہے ہمیں ہمیشہ نیکی کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے اسکا ہمیں دنیا اور آخرت دونوں میں اجر ملتا ہے اور کسی کی وہ دو سال پہلے کی آپ کے لئے دعا وہ آپکی آج کی مصیبت کے وقت کام آتی ہے اور یہ بھی تو دیکھے آپ اللہ کے بندوں کی خوشی کا سبب بنتے ہیں ایسے سوچے اللہ ایسے میں آپ سے کتنا راضی ہوگا جب آپ  روتے غمزدہ شخص کو ہنسا دیں...

 

   بہت طرح سے آپ خود کو مطمئن رکھ سکتے ہیں اور اللہ کو راضی بس ذرا سی کوشش سے....

****************

https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial?si=3ILfnR1NsAdWPyiL

Syedanoorulain4444@gmail.com

 

Comments