Mazboot shakhsiyat ka malik by Iqra Rasheed

تحریرنگار:

اقراء رشید 

 

مضبوط شخصیت کا مالک...!!️*

 

کہا جاتا ہے کہ ایک بار چوہے نے شیر سے درخواست کی کہ اگر آپ کی اجازت ہو تو بادشاہ سلامت میں ایک بات کرنا چاہتا ہوں مگر امان کی شرط پر۔

 

شیر ہنسا اور کہا جی بات کرو۔

 

 چوہے نے کہا بادشاہ سلامت اگر میں چاہوں تو تمہیں ایک ماہ کے اندر قتل کر سکتا ہوں!

 

 شیر نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا: چوہے تم!

 

چوہے نے کہا: جی میں۔

 

شیر نے کہا: اگر تم ایک ماہ میں مجھے قتل نہ کر سکے تو میں تمہیں قتل کر دوں گا۔

 

چوہے نے کہا: ٹھیک ہے۔

 

پہلے ہفتے شیر نے کچھ برے خواب دیکھنا شروع کیے کہ چوہا اسے قتل کرنا چاہتا ہے مگر اس نے توجہ نہیں دی، دوسرے ہفتے اس کے دل میں کچھ خوف سا پیدا ہوا، تیسرے ہفتے کے اختتام پر وہ قتل کا خوف اور شدت اختیار کر گیا، اور چوتھے ہفتے ہر وقت قتل کے بارے میں سوچنے لگا، جب مہلت کا آخری دن آیا تو چوہا کئی جانوروں کے ہمراہ شیر کے ٹھکانے میں داخل ہوا تو شیر کو مرد پایا۔چوہے کو یقین ہو گیا کہ اسے میں نے نہیں بلکے مشکلات اور مصیبتوں کے انتظار نے قتل کیا ہے۔

 

سبق ...

آپ کی مضبوط شخصیت شیر ہے، خوف ٹینشن مصیبتوں کی توقعات کہ کچھ برا ہونے والا ہے یا ہوسکتا ہے، چوہا ہے،اچھی امیدوں اور اچھے خوابوں سے آپ کی شخصیت ہمیشہ مضبوط ہوتی ہے، بری توقعات اور بزدلی سے آپ کی شخصیت کمزور ہوتی ہے

 

کمزور شخصیت کا مالک اپنی موت خود مرتا ہے، مضبوط شخصیت کا مالک ہمیشہ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔

 

میں سب کچھ کر سکتا ہوں؛ کی امیدیں آپ کو آسمانوں پر لے جا سکتی ہیں، کچھ نہ کر سکنے کا خوف آپ کو کھاتا پیتا اور چلتا پھرتا مردہ بنا سکتی ہیں!!!

*********************

Comments