Ek baar zaroor parhen by Alisha Muhammad Riaz

تحریر از: علیشاء  محمد ریاض  ۔۔۔

 ایک بار ضرور پڑھیں ۔۔۔

 

 بہن بھائی کا رشتہ بہت انمول اور پاکیزہ ہوتا ہے ۔۔

میری سب بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس رشتہ کو احترام سے نبھائے ۔۔

اس تعلق میں احساس اور محبت ہونی چاہیے نہ کے ڈر ۔۔

ہماری سوسائٹی میں بہت زیادہ ایسا ماحول پایا جاتا ہے جہاں بہنیں بھائیوں کے ڈر سے اُن کی چیزیں اُن کی باتیں مانتی ہیں حتیٰ کے محبت اُن کے دل میں ہوتی ہیں ۔۔۔اور یاد رکھیے گا آپ کے دل میں اگر اپنی بہنوں کے لئے محبت ہیں لیکن نہ زبان سے ظاہر ہوتی ہے نہ لہجے سے اور ہاتھ اٹھاتے ہو اُن پر تو ایسی محبت کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ ایسے ماحول میں رہنے والی لڑکیاں ہی کسی دوسرے غیر کے میٹھے بول پر مر جاتی ہیں ۔۔ کیونکہ اُن کے بھائیوں نے تو روب ڈالا ہوتا ہے ۔۔۔جو بھائی  بہنوں کے  دوست ہو وہ بہنیں کسی کی باتوں میں نہیں آتی ۔۔۔

میں نے بہت سی مثالیں ایسی دیکھی ہے کہ جنہیں گھر میں عزت اور محبت نہیں ملتی وہی غلط قدم اٹھاتی ہے اگر غلط قدم نہ اٹھائے تو پھر بھی وہ بھائی ہونے کے باوجود اُن کا پیار نہ ملنے پر چھپ چھپ کے روتی رہتی ہیں ۔۔۔🥺😔 ایک عورت کا دِل نازک ہوتا ہے کسی کے بھی سخت لہجے سے ٹوٹ جاتا ہے ۔ عورت مکار نہیں ہوتی  جو چھوٹی چھوٹی  بات پر آنکھیں بھر لیتی ہیں بلکہ عورت نازک ہوتی ہیں ۔۔

 

یاد رکھیے گا کہ وہ بہن یا بیٹی   یعنی ایک عورت   اپنے بھائی یا اپنے باپ یا شوہر کا اعتبار کبھی نہیں ٹوٹنے دیگی جسے گھر سے ہی بے انتہا محبت شفقت ملی ہو .

وہ لڑکیاں پھر کسی کے نرم لہجے پر نہیں مرتی اگر ان کے بھائی یا  باپ اُن سے تحمل مزاج رکھتے ہو ۔۔۔

اور دوسری اہم بات اپنی بیوی یا اپنی بہنوں کو کسی غیر کے سامنے بے عزت نہ کریں ، یعنی کوئی بهی رِشتہ دار آپ کے گھر آیا ہو تو اُن کے سامنے اپنی بیٹی ، بہن یا بیوی کو سخت لہجے میں بھی نہ بلائیں ۔۔ بلکہ اُن کے سامنے ان سے اور بھی عزت سے بات کریں تاکہ انہیں احساس ہو کہ آپ کی بہن ، بیٹی یا بیوی اتنی فالتو نہیں ہے ۔۔آپ اُن کی عزت کریں گے تو کوئی اور بھی کریگا گا ۔۔۔

مجھے ایک چھوٹا سا واقعہ یاد آیا ہے ۔۔۔جو مجھے میرے استاد نے سنایا تھا کہ ایک  دن  اُن کا بھائی اُن کے پاس آکر رویا جب میرے استاد نے ان سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ آج اس کا دوست ایک لڑکی سے باتیں کر رہا تھا تو فون بند ہونے پر میں نے اس سے پوچھا تو اس پر اتنا مرتا کیوں ہے اتنی جی جی لگائی ہوئی ہے ۔۔ایسے لڑکیاں سر پر چڑ جاتی ہیں اتنا نہ کر اُس سے  وہ چھوڑ جائے گی ۔

 

آگے سے اس کا دوست کہتا ہے

اوئے یہ نہیں چھوڑ کر جاتی ۔۔

میں نے پوچھا کیوں ؟؟

 تو کہتا ہے کہ یہ میری خالہ کی بیٹی ہے ۔۔اور جب بھی میں اُدھر گیا ہوں میں نے یہی دیکھا اور سنا ہے اس کا بھائی اسے کس طرح بات کرتا ہے ۔۔اسکی آنکھوں میں پانی بھر جاتا ہے ۔ صرف اسی کے ساتھ نہیں وہ تو نارمل سب بہنوں کے ساتھ ہی سخت لہجہ استعمال کرتا ہے ۔۔تو میں نے سوچا کہ اسے جتنی عزت اور محبت دونگا یہ اتنی میری محبت میں گرفتار ہوگی ۔۔اگر میں آج اس سے سخت لہجے میں بات کروں تو پھر چھوڑ جائیگی مجھے ۔۔

 

آگے سے میں نے کہا کہ یعنی تم ٹائم پاس کر رہے ہو اس کے ساتھ ۔۔؟؟

کہتا نہیں کر رہا۔۔ شادی کرونگا ۔۔اور شادی کے بعد ذرا اونچ نیچ کریگی تو  میں یاد دلادونگا کہ  بڑی اچھی طرح جانتا ہوں کہ کتنی عزت تھی تمہاری تمہارے گھر ۔۔۔

 

استاد نے بتایا کہ میرا بھائی یہ سب سن کر میرے پاس آکر رویا  اس لیے کہ وہ بھی  اپنی اکلوتی  بہن کو کسی کے سامنے بھی اور ویسے بھی عزت نہیں دیتا تھا یہ نہیں کہ پیار نہیں کرتا تھا  پر اس کی زبان پر عزت نہیں تھی ۔۔تو وہ رویا تھا کیونکہ اس کی بہن کو آج ابھی تک طعنے پڑتے ہیں کہ بڑی تو عزت اور نرم مزاج کی بات کرتی ہے ۔۔دیکھا ہے جتنی تیری اوقات تھی اس گھر میں ۔۔۔۔۔۔

 

تو یہ حال ہوتا ہے پھر بہنوں کا جب آپ انہیں کسی کے سامنے بھی عزت نہیں دیتے ۔۔۔انہیں اتنی عزت اور محبت دیں کہ دیکھنے والا کہے کہ اس کی بہن کو تو اف بھی نہیں کہنا ۔۔۔

 

اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ بہن بھائی کا انمول رشتہ خوبصورت گزرے تو ڈر نہیں احساس سے نبھائیں ۔۔ بہنیں اپنے بھائیوں کا احترام کریں اور بھائی اپنی بہنوں کا ۔۔جو مرد اپنی بہنوں اور ماں  کو احترام نہیں دے سکتا وہ کل کو دوسری عورت یعنی اپنی بیوی کا کیا احترام کریگا ۔۔۔جو مرد عورت پر  چیخ کر دھار سے کام کروائے یا بات کریں وہ مرد تو مرد نہیں ہوتا بزدل کہلاتا ہے ۔۔۔۔ ایسے مردوں کو اپنی بیٹیاں مت سونپا کریں 🙏🏼🥺۔۔

 

اگر آپ مرد ہیں تو مرد بنیں بزدل نہیں ۔۔۔اپنی بہنوں کو عزت کہتے ہو تو عزت بھی کرو ۔۔۔بہنوں کو سہارا دیں تاکہ انہیں کسی دوسرے کا سہارا نہ لینا پڑے ۔۔۔

 

اللہ پاک سے دعا ہے کہ تمام بہن بھائیوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے والا بنائے آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🏼🌸

جزاک اللہ خیراً کثیرا 🌸🕊️

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments