Desi gharano ka bara masla by Iqra Rashid

**دیسی گھرانوں کا بڑا مسئلا *

تحریر نگار اقراء رشید عارفوالا

* دیسی گھرانوں کا ایک اور سب سے بڑا مسئلہ ہے پچھتاوا Regret !

بیٹا تمہارے پردادا نے کینال روڈ والی ایک کنال نہ بیچی ہوتی تو آج وہ دو کروڑ کی ہوتی۔ اگر میرے نمبر پانچ فیصد مزید آ جاتے تو آج میں ڈی سی لگ چکا ہوتا۔ اگر میری شادی اس سے ہو جاتی تو آج لائف جھینگا لالا ہوتی۔

ماضی کو صرف ڈیٹا data کے طور پر استعمال کریں اور اس ڈیٹا کو اینالائز کر کے اس سے سبق حاصل کریں نا کہ اس میں اتنا منہمک ہو جائیں کہ آپ کے اندر اٹھنے کی صلاحیت و ہمت ہی باقی نہ رہے۔

 

یہ نہ ہوتا یہ ہو جاتا تو وہ ہو جاتا، یہ ایک کمزور دماغ اور کمزور پرسینیلیٹی کی نشانی ہے، ریگریٹ مت کریں صرف سیکھیں اور آگے بڑھیں۔

 

ایک فریش سٹارٹ کا موقع ہر وقت موجود رہتا ہے، بس ٹائم اوپر نیچے ہو سکتا ہے ورنہ آپ آج بھی وہ سب اچیو کر سکتے ہیں جو آج سے دس سال پہلے حاصل کرنا چاہتے تھے۔

**********

Comments