عنوان :
النساء
اقصی حسین
النساء کے نام پہ اللہ تعالی نے قران میں
ایک سورت نازل کر کے نساء کی اہمیتوں کو واضح کر دیا ہر ایک کے لئے جو قران کے لفظوں
پہ غورو فکر کرتا ہے. سب سے اہم بات جو میں نے کی وہ قران کی پہیلوں پہ غور کرو گے
تو آپ کے سامنے ہر چیز روشن ہو جاۓ
گی جو دین کے نام پر آپ سے جھوٹ بولے جاتے ہیں وہ سارے عیاں ہو جائے گے.
جی ہم بات کر رہے تھے نساء کے بارے میں
تو نساء کے معنی ہیں کہ عورت. عورت کا مطلب ہے "چھپی ہوئ چیز". چهپنے کا
ہر گز مطلب نہیں ہے کہ اپنے آپ کو گھر کی چار دیواری میں بند کر لے. بلکہ دنیا کو محسوس
کر کے اپنے اخلاق پردے اور حیا کے زریعے اپنی پہچان کرواے.
یہ دنیا کچھ بھی نہیں ہیں بلکہ ایک مزین
کیا گیا راستہ ہے اور مزین شدہ راستہ ہر ایک ابن آدم اور بنت و حوا کے لے کچھ سالوں
پر محیط ہیں. اور کچھ سالوں کا یہ فاصلہ طے کرنے کے بعد آپ اپنی ابدی امتحان گاہ میں
پہنچ جایں گی. اس معاشرے میں آپ کو اچھے لوگ بھی ملے گے اور برے لوگ بهی. نساء اس امت
کا وہ ہتھیار ہے جس سے نسلیں زرخير ہو جاتی ہیں تو آخوات آپ جس بھی میدان میں ہیں اپنی
سمتیں درست کریں اور ایک عظیم مقصد کے ساتھ زندگی گزارے. مقصد کوئ بھی غیر اہم نہیں
ہوتا بلکہ اہم یہ ہے کہ اللہ کا پسندیدہ ہو. اس میں صبغتہ اللہ کا رنگ ہو.
اگر آپ بیٹی کے درجےسے گزرتے ہوۓ
ہے رشتوں کے نئے راستے طے کر رہی ہیں تو ایک عزم کے ساتھ پروان چڑھو.عزم ایسا کہ تاریخ رقم کر دیں. دعا ہے کہ اللہ
تعالی ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرماۓ.
*********
Comments
Post a Comment