Mazhabi siyasi jamaten in intikhabat mein bari tahdad mein kiyun nahi jeet payin Article by Iqra Rasheed
مذہبی سیاسی جماعتیں ان انتخابات میں بڑی تعداد میں کیوں نہیں جیت پائیں؟
سپین
میں مسلمان آپس میں ایسے بٹے کہ چھوٹی چھوٹی ریاستیں بنا لیں اور پھر کفار کی مدد لے
کر ایک دوسرے سے لڑنے لگے۔۔۔جب کمزور ہو گئے تو دشمن نے باری باری تمام ریاستیں ختم
کر دیں اور سپین میں مسلمانوں پر وہ مظالم ڈھائے جن کی مثال تاریخ میں انتہائی کم ملتی
ہے۔
اب
آتے ہیں مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب یہ بھی آپس میں بٹے ہوئے ہیں، آپس میں اتحاد کرنا
تو دور یہ سیکولر جماعتوں سے اتحاد کر کے آپس میں لڑتے ہیں اور انجام وہی جو سپین میں
مسلمانوں کا ہوا۔ مذہبی جماعتوں کا ووٹر بھی اسی کشمکش میں بہت کم باہر نکلتا ہے، نتیجہ
وہی جو آپکے سامنے ہے۔
اس
راز کو اک مرد فرنگی نے کیا فاش
ہر
چند کہ دانا اسے کھولا نہیں کرتے
جمہوریت
اک طرز حکومت ہے کہ جس میں
بندوں
کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے
علامہ
اقبال
جی
ہاں اگر جمہوریت کے ذریعے آپ نے دین کو تخت پر لانا ہے اور نظام میں تبدیلی لانی ہے
تو آپ کو متحد ہوکر جیتنا ہوگا۔۔۔حقیقت یہی ہے کہ آپ جتنے بھی اچھے ہوں اس نظام میں
آپکی اچھائیاں نہیں تولی جائینگی، اس میں آپکے ووٹ گنے جاتے ہیں۔
تحریر:
اقراء رشید عارفوالا
*******************
This comment has been removed by the author.
ReplyDelete