عنوان:-
روح کے الفاظ
از قلم :-رافیہ صدیق
مخلصی ,خلوص سادگی زبان سے جتنے
سہل ہو کر یہ الفاظ ادا ہو جاتے ہیں مگر در حقیقت عملا اتنے ہی بھاری بھر کم الفاظ
ہیں انکی موجود گی جتنی روح کے گداز اور طبیعت کی سر شاری و راحت کا باعث بنتی ہے انکا
مفقود ہو جانا اتنا ہی سوذو غم اور افسردگی
کا باعث بنتا ہے آپ جس بھی رشتے میں
ہیں مخلصی اور خلوص کا ہونا اذحد اہم ہے خدارا اپنے وقت کو رنگین بنانے کیلئے رشتوں
کو اپنی وقت گزاری کی بھینٹ مت چڑ ھائیں آپکا وقت گزاری میں کسی کو . دیا ہوا وقت اگر
چہ آپکے لئے چندہ اہمیت کا حامل نہ ہو ۔آپ اپنی بھول بھلیوں میں مگن ہو کر اسے سرے
سے فراموش کر جائیں پر ہو سکتا ہے کسی کیلئے وہ وقت ایک نہ ختم ہونے والی اذیت تکلیف
جو اسکی زندگی کے خوبصورت حصے کو بیانک کر
دینے پر قدرت رکھتا ہو دوسروں کی زندگیوں کو
اپنی رنگینیوں کی بھینٹ مت چڑ ھائیں ہو سکتا
ہے اپکی زندگی کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے مگر اس شخص کی دنیا کی جاہ و حشمت
اسی مدار کے گرد گردش کرتی رہے دنیا میں سب سے خطر ناک شے عارضی تعلقات ہیں میرے نزدیک زبان کی پاس داری اتنی ہی اہم ہے جتنا جینے کیلئے
سانس کا انا ضروری ہے ۔بہادربنیے رشتے صرف وہی بنائیں جو اہم ہیں صرف تجسس کے ہاتھوں
مجبور ہو کر رشتوں کو استوار مت کریں لفظوں کی پاس داری کے ساتھ جئیے ضرور مگر دوسروں کا جینا حرام کر کے نہیں بلکہ
جئیے اور جینے دیں ۔۔
*************
Comments
Post a Comment