عنوان:-
خوشیاں شکر کی محتاج
از قلم:- رافیہ صدیق
جب ہم چھوٹے تھے تو چھوٹی چھوٹی باتیں خوش کر دیاکرتی
تھی عید کی پوری رات صرف اس لئے خوشی سے سو
نہیں پاتے تھے کہ صبح نئے کپڑے پہننے ہیں اب ہم بڑے ہو گے ہیں۔ لیکن بڑی بڑی باتیں بھی ویسے خوش نہی کر پاتی پتہ نہیں
ہمارا بڑا پن ہمیں خوش نہیں ہونے دیتا کہ ہم نا شکرے ہو گے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی
باتیں جو کبھی خوشی کا باعث ہوا کرتی تھیں انکو چھوڑ کے ان باتوں کی طرف بھاگتے ہیں جو ہمارے لئے افسردگی
کا سامان پیدا کرتی ہیں ہم حال میں نہیں بلکہ ماضی میں جینا پسند کرتے ہیں جو ہمارے
پاس موجود ہے اس پہ خوش ہونے کی بجاۓ
جو نہیں ہے اس پہ روتے ہیں۔ خوش رہیں اور اس خوشی میں شکر گزاری بھی کرتے رہیں ۔۔
***************
Comments
Post a Comment