Lafz ba lafz article by Urooj Chaudhary

عنوان:-

لفظ با لفظ

عروج چوہدری

*انتہا پسندی ہمیشہ اندھےشیشے کی مانند ہوتی ہے جس سے اپنا تو کیا حقیقت کا بھی پورا چہرہ نظر نہیں آتا -

 *ادھورے خیال اور ادھورے پیار سے زندگی ہمیشہ ادھوری رہ جاتی ہے نہ دکھ مزا دیتا ہے'سکھ' زندگی ویرانے جیسی ہو جاتی ہے پھول کھلیں یا جھنڈ جھنکارفرق کا پتا نہیں چلتا.

* اعتبار عجیب شے ہوتی ہے نایاب اس قدر ڈھونڈتے رہیں تو عمر گزر جائے ہائے ارزاں اتنا کہ ایک محبت بڑی نگاہ یقین سے بھر دے.

 *انسان کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ میں سب سےخوبصورت لفظ ماں ہے.

 *اچھی تنہائی وہ ہے جب کا ضمیر آپ کو ملامت نہ کرے. اگر آپ اپنے آپ کو سنبھال کے رکھیں تودنیا میں جہاں سے مرضی گزر جائیں دنیا آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی.

 *صرف اللہ کی محبت ہوتی ہے جو آپ کو توازن میں رہنا سکھاے گی.

*جب اللَٰہ آپ کو کسی اونچی جگہ کھڑا کرتا ہے  تو اس پر بھروسہ رکھیں یا تو جب آپ گرنے  لگیں گے وہ آپ کوسہارا دے گا ورنہ وہ آپ کو اڑنا سکھا دے گا.

*ہمارے اکثر بولو پرلکھی تقدیر مسکرا رہی ہوتی ہے .

*آگ اور پانی دو کارآمد غلام  ہیں مگر اپنے وقت پر خوفناک آقا بھی ہوتے ہیں.

*کسی کے چہرے کی طرف مت جائے کیونکہ وہ بندکتاب ہے.

*خاموشی دل اور روح کا سکون ہے.

 *خاموش رہو یا ایسی بات کرو جو خاموشی سے بہتر ہے. *مذہب اشخاص کی دلچسپیاں ان کے جذبات سے نہیں عقل ودانش سے وابستہ ہوتی ہیں.

*زندگی کی سب سے بڑی فتح نفس پر فتح پانا  ہے اگر نفس نے دل پر فتح پائی تو سمجھو کہ وہ دل مردہ ہے.

 *ایک ہزار قابل انسانوں کے مر جانے سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا ایک بےوقوف کے صاحب اختیار ہو جانے سے ہوتا ہے .

*دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی اصلاح ہے اور سب سے سہل دوسروں پر نکتہ چینی کرنا .

*کوشش کرو کہ تم دنیا میں رہو تم میں دنیا نہ رہے' کیونکہ کشتی جب تک پانی میں رہے خوب تیرتی ہے جب پانی کشتی میں آ جائے تو ڈوب جاتی ہے-

************

Comments