Aulad article by Bint e Tariq

اولاد

اولاد نعمت ھے اور نعمت کا مالک اللہ ھے جو ھر نعمت ھر راحت تمام عالمین کا مالک ھے مالک کی ملکیت ھے چاھے تو اس چیز سے کسی کو نواز دے چاھے نہ نوازے اور وہ رب انسان سے بھت محبت کرتا ھے اور محبت کرنے والا کبھی برا نھیں چاہتا جو محبوب کے لیے مناسب ھو وہ عطا فرماتا ھے اور کبھی آزمائش کے سبب روک لیتا یا عطا فرمادیتا ھے

اب اولاد بھی نعمت ھے چاھے وہ بھتری کے لیے نہ دے یا آزمائش کے لیے نہ دے

اب سوال یہ ھوتا ھے کہ پوری زندگی صرف اولاد ھی کیوں ھماری سوچ کا مرکز ھوتی ھے اگر اپنی نھیں ھوتی تو بچہ لے کر پال لیا جاتا ھے اب معلوم نھیں وہ بچہ بڑا ھوکر ھمارا نام بدنام کرے گا یا روشن

وہ والدین داد دینے کے لائق ھیں جو اپنی اولاد یا لے پالک اولاد کی بہترین تربیت کرتے ھیں لیکن پھر بھی ان کا بھی صرف اور صرف سگی یا لے پالک اولاد ھی کیوں حاصل زندگی ھوتا ھے

کیا ایسا نھیں ھو سکتا اگر ھم استطاعت رکھتے ھیں استطاعت سے لاکھوں نھیں ھزار بھی ھے یعنی ضروریات زندگی کے علاوہ باقی رقم سیو کر لیں اور اس سے ایسے غریب بچے کی پرورش یا تعلیم کی زمھداری لے لیں جو زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو رکھتا ھو جو کچھ بن جانے کی خواہش رکھتا ھو جو اپنے ملک اپنی قوم اپنے دین کی خدمت کرنا چاہتا ھو

یاد رکھئے سگی اولاد ھو یا نھیں لے پالک ھو یا نھیں ھم سے کچھ معاشرے  بھی امید رکھتا ھے۔ حکمرانوں کو برا کہ دینے سے کچھ نھیں ھوتا جب تک خود کو کوئی نہ بدلنا چاھے اسے کوئی نھیں بدل سکتا  ۔ اگر آپ ایک بھی ایسے زھین عزم مصمم اور آگے بڑھ جانے کی جستجو رکھنے والے بچے پر اپنا وقت پیسا اور اسکی تربیت میں کچھ گھنٹے نثار کردیتے ھیں تو معاشرے کو ایک ایسا بیٹا ایسا فرد مہیا کر سکتے ھیں جس کی قابلیت کے چرچے جہاں تک پہنچے گے وہاں تک آپ کا نام جائے گا

جس بھی بچہ کو اپنانا چاھے اس کے ھی شعبے سے رابطہ کیجئے وہ دینگے آپ کو ایسے زھین بچے جن کو صرف چند پیسوں کی ضرورت ھوتی ھے اور اس کے بعد کامیابی کے میدان میں ان پر پھول نچھاور کرنے کے لیے لاکھوں لوگ کھڑے ھوتے ھیں

آپ جب تک کامل مومن نھیں بن سکتے جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ پسند نہ کرو جو اپنے لئے کرتے ھو

اپنے یا اپنی اولاد کے لیے نہ جیو بلکہ انسانیت کے لیے جیو  ھم سوچ بدلے گے تو معاشرہ بدلے گا معاشرہ بدلے گا تو ملک بدلے دنیا بدلے گی اور غم کی چادر کی جگہ خوشی کی چادر بدلے گی 🌹🌹🌹🌹

 تحریر از بنت طارق حسین  شاہ ضلع وھاڑی

**********

Comments