عنوان:۔
عارضی لوگ زندگی کی اساس ہوا کرتے ہیں
کیا
ہوا ہے تجھے یہ تیری آنکھوں میں آنسو کیوں
ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ ایک ان کہی نا
قبل بیان اذیت سے دو چار خاموش جنگ لڑتی رہی ہو اور اس نے ہونٹوں سے آزاد ہونے
سے قبل ہی اس سسكی کا گلہ گھونٹ دیا تھاجو
شائد آزاد ہو جانے پر بچے ہوۓ سکون کے طلاطم
میں ایک حشر بھر پا کر دیتی جھلی نہ
ہوۓ تے غم کیوں کرتی ہے یہ زندگی
ہے یہاں ہر کسی کو رب تعالیٰ کچھ مستقل اور
کچھ عارضی رشتوں سے نوازتا ہے اگر چہ زندگی میں شامل ہونے والا ہر شخص بڑا انمول ہوتا
ہے کچھ لوگ تو زندگی کا اصل حاصل ہوتے ہیں لیکن یہ جو عارضی لوگ ہوتے ہیں نہ اصل میں
یہی زندگی کی اساس ہوتے ہیں ہماری زندگی میں شامل ہر شخص ہمیں ایک نئے جذبے سے روش
ناس کرواتا ہے کچھ محبت کرنا کچھ نفرت کرنا کچھ خود غرضی و بے حسی کچھ ا عتبار کرنا
اور کچھ آپکو اپنی ذات میں سمٹ جانا سکھا دیتے ہیں وہ آپکو اچھے سے باور کروا دیتے
ہیں کہ ہر کسی کے سامنے اپنی ذات کے پوشیدہ پہلوؤں کو کھول نہیں دیتے کچھ باتیں ان
کہی ہی رہیں تو اچھا ہوتا ہے حاصل ہونے والے
تجربے سے نصیحت پكرنی چاہئے نہ کے ازیيت ۔۔یہ دنیا تو نری آزمائش ہے جہاں انسان کو
سزا کے طور پر بیجھا گیا جانتی ہو کیوں تاکہ وہ خود سے سر زد ہو جانے والی سنگین غلطی
جو رب کی ذات کے احکامات سے روگردانی کر کے ہوئی اس کا مداوا کر سکے اس سے سیکھ سکے کے زندگی میں شامل
ہر شرینی میں لپٹا لہجہ محبت کا دم بھرنے والا شخص اپکا خیر خوا نہیں ہو سکتا کچھ میٹھے
لہجے سواے دوکھے اور اذیت کے کچھ نہیں ہوتے اور یہ بات جتنی جلدی سمجھ لی جائے اتنی ہی کم تکلیف
اٹھانی پڑتی ہے اور پھر تم بات کرتی ہو صبر کی تو صبر تو پیاری آتے آتے آ ہی جاتا ہے
مگر جب صبر اتا ہے تو آنکھوں کے سامنے لاکھ
محبوب شے پڑی ہو بے وقت و بے مول ہو جاتی ہاں وہ سمجھ ہی تو گئی تھی کہ زندگی میں شامل
ایسے لوگ اگر چہ بہت کم ہوتے ہیں لیکن انمول
ہوتے ہیں جو آپ کی خوشی میں لپٹے غم کو بھانپ لیتے ہیں اور آپکو اداس نہیں ہونے دیتے
آپکو سمیٹ لیتے ہیں بغیر کہے مضبوط سائبان کی طرح اگر تو آپ ایسا کوئی ایک بھی شخص
زندگی میں موجود پائے تو یقین جانے اپ خوش قسمت ترین شخص ہیں اس دنیا کے کبھی بھی ایسےشخص
کی نا قدری مت کیجئے گا اپنی ذات کو ان لوگوں پہ ضائع مت کریں جو اپکی ایک نظر الفت کے بھی حقدار نہیں
بلکہ مصروف کر لیں اپنی ذات کو ان لوگوں میں جو آپکے اندر موجود محبت کے سمندر کے حقدار
ہیں ۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں اپنے پیاروں کے ساتھ ۔۔۔۔
بنت
صدیق
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment