Aisa bhi hota hay by Hajira Muskan

”ایسا بھی ہوتاہے”
تحریر ہاجرہ مسکان

 کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ اپنے آپ کو بہت بے بس محسوس کرتے ہیں ساری وضاحتیں ساری دلیلیں  دم توڑ جاتی ہیں ۔کبھی کبھی کوٸی رشتہ اتنا سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں مگر دن بدن وہ رشتہ اور کمزور ہوتا جاتا ہے۔سمجھ ہی نہیں آتا کیا کریں ۔کہتے ہیں اور کرنا بھی یہی چاہیے کہ آپ کا نقصان جتنا بڑا ہو آپ کو بس سچ بولنا چاہیے ۔مگر جب ہم سچ بولنا شروع کرتے ہیں تو کوٸی دوسرا اسے برداشت نہیں کر پاتا ۔رشتے ٹوٹنے لگتے ہیں ۔ایسا کیوں ہے کیا ہمیں ملمع کاری کی اتنی لت لگ چکی ہے کہ جب تک کوٸی ہم سے جھوٹ کہتا رہے وہ ہمارے لیے سچا اور جب سچ کہنا شروع کرے تو ہم اس سے بدل ہو جاتے ہیں حالانکہ ایسا ہونا نہیں چاہیے ۔سچ کی قدر نہیں کریں گے تو وہ ناپید ہو جاۓ گا ۔غلطیں کس سے نہیں ہوتی انسان تو خطا کا پتلا ہے مگر ہماری سب غلطیاں اگر کسی انسان کے سامنے آ جاٸیں تو اسے ہم سے گھن محسوس ہو مگر یہ تو اللہ ہے کتنے آرام سے ہم اس سے سچ کہ لیتے ہیں وہ سنتا رہتا ہے ہماری غلطیاں دیکھتا رہتا ہے مگر کبھی پلٹ کر ہمیں  کچھ نہیں کہتا بلکہ معاف کر دیتا ہے ۔تو معاف کرنا اللہ پاک کی صفت ہے اور ہم انسان کیوں کسی کی غلطی کو خطا کو معاف نہیں کر سکتے اس نے تو ہمیں  اشرف المخلوقات بنایا ہے۔
احساسات تو جزبات ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو کسی کےبن کہے بھی سمجھ آ جاتی ہیں۔مگر انسان کیا سوچتا ہے کیا محسوس کرتا ہے وہ  ویسے دوسرےانسان کو نہیں  بتا سکتا جیسے وہ خود محسوس کرتاہے اسی وجہ سے انسان ازلی بے چینی کا شکار رہتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے اسے کوٸی سمجھ نہیں سکتا سواۓ اللہ کے ۔اسی لیے تو انسان ہمیشہ اللہ کو تلاشتا آیا ہے مگر سب کو وہ ملتا نہیں ۔جس کو ملتا ہے وہ کامل ہو جاتا ہے اورجس  کو نہیں  ملتا وہ بھٹک جاتا بلکہ بھٹکا دیا جاتا ہے۔کبھی کبھی ہم سوچتے ہیں ہم نے سمجھ داری کی ساری کتابیں پڑھ لی ہیں ہم کامل ہیں ہم ہر رشتے کو بہت  اچھے سے سنبھالیں گے مگر اللہ تعالی ہنستا ہو گا جب وہ ایک رشتے کو ہی سنبھالتے سنھبالتے ہلکان ہوجاتے ہیں ۔اس لیے کبھی  خود کو کامل سجھتے ہوۓ غرور میں  نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہمیشہ اللہ پاک سے دعا کرنی چاہیے کہ  وہ مدد کرے اس کی مدد کے بنا ہم کچھ بھی نہیں ۔کہتے رہنا چاہیے کہ اے اللہ میرے سینہ کھول دے اور میرا  کام آسان کر اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں ۔ی

Comments