رات کی
تنہائی میں
جب کبھی
آپ خود کا موازنہ کرنا چاہو کہ الله پاک آپ سے راضی بھی
ہے کہ نہیں
۔ تو رات کی تنہائی میں دھیان لڑایا کرو کہ۔
کتنی دفعہ
نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
آپ کی زبان
پر آیا۔ کتنی دفعہ درود پاک پڑھوایا گیا آپ سے دن بھر
میں ۔ وہ
جو۔ رب العزت ہے نا؟ کبھی کسی غیر یا ایسے انسان کی زبان
پر اپنے
محبوب کا نام آنے ہی نہیں دیتا جس سے وہ ناراض ہو ۔ دنیا
داری میں
الجھائے رکھتا ہے انہیں ہر وقت ۔ اور یہ بات تو آپ دل سے
نکال ہی
دو کہ درود شریف آپ خود پڑھتے ہو رب العزت آپ کو یاد
دلاتا ہے
کہ پڑھو آپ کا دھیان اس طرف لاتا ہے کہ پڑھو درود شریف۔
یاد کرو
کہ اچانک آپ کے دل کو اداس اور بھاری کر دیا جاتا ہے۔ تو آپ
فورا درود
شریف پڑھنا شروع کر دیتے ہو ۔ یہ بھی عنایت ہی عنایت ہے
میرے رب
کی ۔۔
صلی اللہ
تعالی علیہ وآلہ وسلم
ازقلم:
زینب شبیر
Comments
Post a Comment