Muhammad (PBUH) by Zainab Shabir

تم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیروکاروں میں سے ہوتا ؟ تمہیں پا ہے انہوں نے

کی زندگی گزاری تھی ہم نہیں جانتے اللہ کو ہم سے محبت ہے یا نہیں مگر اس دنیا کا

ایک انسان ایسا ضرور ہے جس کے بارے میں بغیر کسی شے کے کہہ سکتے ہیں کہ اللہ کو

اس سے محبت ہے اور وہ ہیں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جس انسان سے اللہ نے

سب سے زیادہ محبت کی، اسے بھی آزمائشوں سے گزارا تم ماں باپ سے اس وقت

محروم ہوۓ جب تم ان کے محتاج نہیں رہے تھے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے

باپ کی شکل تک نہیں دی ان کی ماں اس وقت اس دنیا سے چلی گئیں جب ماں کی

سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے تمھارے قدموں میں کسی نے کانٹے نہیں بچھائے

ہوں گے، تمھارے جسم پر کسی نے غلاظت اور کوڑا کرکٹ نہیں پھینکا ہوگا، محمد صلی اللہ

علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مکہ کی گلیوں میں یہ سب ہوتا تھا تم تو ماں باپ کے حوالے

سے ہونے والی تھوڑی سی بد نانی سے ڈر گئے ان میں تو پورا مکہ پتا نہیں کیا کیا کہا کرتا تھا

تم کہتے ہو تمہارا خاندان ختم ہو گیا تمھارے رشتے داروں نے تمھارے ساتھ زیادتی کی

انھیں تو تین سال تک گھاٹی میں قید کر دیا گیا تھا تم پر کسی نے پتھر نہیں برسائے ان

پر برسائے گئے تھے تمہاری تو کوئی اولاد نہیں ہے تم نے تو صرف اپنے ماپ باپ اپنے

ہاتھوں دفنائے ہیں انہوں نے تو اپنی اولادیں اپنے بیٹے اپنے ہاتھوں دفنائے تھے ہیں

خدا نے کبھی رزق کی کمی کا شکار نہیں کیا، انہوں نے تو قات بھی کاٹے تھے تم اللہ سے

برگشت ہو گئے مذہب بدلنے پر تیار ہو گئے مگر انہوں نے اللہ سے شکوہ کیا نہ اسے چھوڑا

تمہیں پتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ کو اتنی محبت کیوں ہے؟ اسی وجہ

سے اللہ کو ان سے محبت ہے

از قلم:

زینب شیر

Comments

Post a Comment