عام طور پر تمام تحریریں عورت پر لکھی
جاتی ہیں ۔ اور مرد کو بے وفا کہ
کر تحریر سے نکال دیا جاتا ہے ۔ ۔ مرد انسان ہوتا ہے پہلے تو یہ بات ہمیں سمجھنے
کی بے حد ضرورت ہے
مرد بہت حسین ذات ہے ۔ دیکھو تو کبھی باپ
کے روپ میں ہماری
حفاظت کرتا ہے کبھی بھائی کی صورت میں
ہمارا محافظ بن جاتا ہے اور کبھی
شوہر کی صورت میں تمام عمر ہماری ضروریات
پوری کرنے کے لیے خون
پسینہ بہاتا رہتا ہے ۔ ہاں مرد بھی انسان
ہوتا ہے ۔ مرد کو بھی تکلیف
ہوتی ہے ۔ مرد کا بھی کرب کے مارے دل پھٹنے
لگتا ہے ۔ مرد
کبھی محبت کرتا ہے اور آخر تک نبھاتا ہے
۔ لیکن بڑا سخت جان ہوتا ہے یہ
مرد ، آنسووں کو ایسے پی جاتا ہے جیسے
اسے تکلیف ہوتی ہی نہ ہو ۔ مگر
مرد جب روتا ہے نہ تو فرش تا عرش سب روتا
ہے اور زار و قطار روتا ہے
۔ یہ جو مرد ہے نہ بڑا سخت جان ہوتا ہے ، مرد
تکلیف سے مر جاتا ہے
مگر روتا نہیں ہے۔ یہی اسکی سب سے خوبصورت
عادت ہے کہ وہ اپنے درد تکلیف
کو بیان کر کے دنیا داری کے آگے تماشہ
نہیں بنتا،،بلکہ اسے بہت نفاست کے ساتهه خود میں سمیٹ کے پهر سے مسکرانے لگتا ہے،
از قلم:
زینب شبیر
Comments
Post a Comment