ALLAH Par Yakeen by

جو لوگ الله کی رحمت پر , الله پر آنکھ بند کر کے یقین

کرتے ہیں , جو سوال نہیں اٹھاتے , اعتراض نہیں کرتے وہ

کبھی اندھیرے راستوں پر ٹھوکر نہیں کھاتے کوئی ہوتا ہے

جو انہیں سنبھال لیتا ہے۔ مجھے الله کی ذات پر کامل ایمان

ہے ... مجھے بس یہ سمجھ آتی ہے کہ ہر سبب کے پیچھے

مسبب الاسباب کا ہونا لازمی ہے ہر فکر کے پیچھے ایک

مفکر کا ہونا واجب ہے

“ ایاک نعبد و ایاک نستعین ” پڑھتی ہوں تو پھر

مجھے کچھ اور سوچنے کی ضرورت نہیں رہتی

آنکھیں بند کیے ایک الله کے ہونے کا یقین کر لیتی ہوں۔۔۔ وہ

الله نے کائنات کی تخلیق کی , آسمان بنائے اور زمین

بنائی۔۔۔ ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ..... اور ہمیں وہ سب

کچھ دیا جس کے بغیر زندگی نا ممکن لگتی ہے مجھے

سمجھ نہیں آتی کہ لوگ پھر بھی اس کے ہونے کی دلیل

مانگتے ہیں وہ تو ہے اور تا ابد رہے گا کچھ نہ ہوتا تو بھی

میرا الله ہوتا .... اور کچھ بھی نہ رہے گا تو بھی میرا الله

گا ..... وجود الہی ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ رہے گا .... اس

حقیقت کو سمجھنے کے لیے کسی سائنس اور فلسفے کی

ضرورت نہیں رہ جاتی

از قلم:

زینب شبیر

Comments