Zindgi by Ayesha Riaz Chahal


 زندگی


 عائشہ ریاض چاہل


لفظ "زندگی"
بچپن سے لیکر اب تک یہی سنتے آئے ہیں۔ 
زندگی تو گزارنی ہی پڑے گی ، زندہ تو رہنا پڑے گا، فلاں کا بہت برا ایکسیڈنٹ ہوا لیکن دیکھو اس کی زندگی تھی بچ گیا۔
کوئی فوت ہوا، جدا ہوا یا ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا ، تو سننے کو ملا "تیرے بغیر زندگی بھی کوئی زندگی ہے یا ہم تیرے بغیر زندگی کیسے رہیں گے ۔
بہرحال
لفظ "زندگی" کہنے کو تو یہ صرف پانچ لفظ ہیں لیکن ان پانچ لفظوں میں ہی ہم چھپے ہیں ۔۔۔
یہ ہمیں ہر حال میں گزارنی پڑتی ہے۔۔۔
زندگی ہمیں کبھی بھی مفت میں نہیں ملتی، اسے گذارنے کے لیے بہت سے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے بہت کچھ داؤ پر لگانا پڑتا ہے۔
بہت سی خواہشیں ، حسرتیں تمنائیں حتی کہ اپنی محبت سے بھی دستبردار ہونا پڑتا ہے ،
ناچاہتے ہوئے بھی ان سب کو چھوڑنا پڑتا ہے ، ہمیں ان کے بغیر جینا پڑتا ہے۔
زندگی تو تب بھی گذر ہی جاتی ہے جب ہمارے پیارے ہمیں چھوڑ جاتے ہیں اور زندگی تب بھی گذر ہی جاتی ہے جب ہم خوش ہوتے ہیں۔۔۔
جب ہمیں ہر حال میں زندگی گزارنی ہی ہے تو کیوں نا یہ اسلام کے مطابق گزرے۔۔؟
کیوں نا یہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرتے ہوئے گذرے۔۔؟

قارئینِ کرام
ہماری لیے صرف یہی زندگی نہیں ہے بلکہ مرنے کے بعد ایک اور زندگی ہماری منتظر ہے جسے آخرت ہیں ۔۔
دنیا کی زندگی کی مدت جب ختم ہو جائے گی تو ہم مر جائیں گے لیکن آخرت کی زندگی دائمی زندگی ہے۔۔۔
ہمیشہ رہنے والی ۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر زندگی کا تذکرہ کیا ہے

"فرمایا :تم کو وہاں ہی زندگی بسر کرنا ہے اور وہاں ہی مرنا ہے اور اسی میں سے پھر نکالے جاؤ گے"
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:

"اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ چلو اللہ کے راستے میں کوچ کرو تو تم زمین سے لگے جاتے ہو ۔  کیا تم آخرت کے عوض دنیا کی زندگانی پر ریجھ گئے ہو ۔  سنو! دنیا کی زندگی تو آخرت کے مقابلے میں کچھ یونہی سی ہے-"

آئیے ہم سب مل کر ایسی زندگی گذاریں جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کیا ہے 
فرمایا
" جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت ،  لیکن با ایمان ہو تو ہم  اُسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے  اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور ضرور دیں گے"

آئیے ہم سب ملکر اسلام کے اصولوں کے مطابق  زندگی گزاریں تاکہ آخرت کی بہترین زندگی ہماری منتظر ہو۔

Comments