("سنو ! تمھارے گال میں ڈمپل نئی پڑتا ،سنو! تمھارے ہونٹوں پر کوئی تل بھی نہیں ،تمھاری آنکھیں شربتی بھی نہیں ۔لیکن جانتی ہو؟ تم پھر بھی ساحرہ ہو!۔۔۔")
یادوں کا تسلسل ٹوٹا تھا ۔۔ساتھ ہی ایک آنسو پلکوں کی باڑ توڑتے گال پر گرا۔۔اور اس کے بڑھتے قدم سمندر کی جانب تھے ،ایک اور آواز کانوں کی سماعت سے ٹکرائی
(" ارے پاگل روتے نہیں ہیں ،یہ کیا آنسو پاگل ایسے لگ رہا جیسے آسماں سے کوئی ستارہ ٹوٹا ")
لفظوں کے مفہوم دم توڑ رہے تھے اندر چلتی سانسیں بھی لفظوں کا ساتھ دے رہے تھی ۔۔۔ایک آواز نے پھر سماعت میں گشت کیا ۔۔۔۔
قدم لہروں کی دہلیز کو چھو رہے تھے
یادوں کا سیلاب تھا ۔۔ ایک ،دو ،تین
("اگر تم مجھے چھور گئے تو میں مر جاؤں گی "
ارے پگلی کوئی کسی کے لئے نئی مرتا
نہیں میں وعدہ کرتی ہوں میں مر جاؤں گی
اچھا رک جاؤں زرا تم تو بہت اچھی ہو ۔اور اچھی لڑکیاں ایسا نہیں کرتی ۔۔۔)
سب کچھ ٹھہر گیا وہ حال میں واپس آئی ،جب اوٹھ سے آواز آئی ۔۔!"سنو رک جاؤں اچھی لڑکیاں ایسا نہیں کرتی "
یادیں رک گئ ۔۔۔
آوازیں۔۔۔ٹھہر گئی تھی
دور سے کوئی چیختا اس کی طرف آرہا تھا لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی ۔۔
لفظ پل پل ڈوب رہے تھے ۔۔۔ سورج ڈھل رہا تھا۔۔
جب تک وہ پاس آیا سمندر اپنی آغوش میں ایک اور وجود کو سلا چکا تھا۔۔۔بھٹکتے قدموں کو پناہ مل چکی تھی ۔۔
وہ ریت پر بیٹھا خود بھی ریت کا ہو چکا تھا ۔۔۔
("ایک دل خراش نسوانی آواز نے رقص کیا ۔۔۔
اگر میں کبھی کھو جاؤں تو مجھے سمندر کی لہروں میں ڈھونڈنے آنا ۔۔۔")
وہ اب ڈھونڈ رہا تھا جو کھو گئی تھی ۔۔۔
ایک اور آواز نے بعض گشت کیا ۔۔۔۔
("سنو ! تم میرا نام کیوں نہیں لیتے؟
کیوں کے تم میری ساحرہ ہو ۔۔
یہ ساحرہ کیا ہوتا ؟
جادوگرنی ! جس نے مجھ پہ جادو کیا ")
اب یادیں ! یادیں ماضی بن چکی تھی
"وہ واقعی ساحرہ تھی۔۔اس کی ساحرہ۔۔! جس کے سحر میں اس نے اب ساری زندگی رہنا تھا "
از قلم:-✍️
اریبہ افتخار
Mana k mera qatil bhi vohi tha iss shehr mai tareef k qabil bhi vohi tha
ReplyDelete👌👌
ReplyDeleteHayeeeee yaadein😓
ReplyDeleteMind blowing aabi
ReplyDeleteYou wrote like a writer
Very nice and suitable words selection
Keep it up my love
MASHA ALLAH❣️
👌🏻👌🏻🥀
ReplyDelete