ميں اپنے روز مرہ کے کام کرکے تھوڑی دیر کے لئے آرام کرنے کے لئے اپنے
کمرے ميں آئی جس ک بعد مجھے پھر سے خانہ داری کے اہم کام سر انجام
دینے تھے ۔۔۔
ميرا بدن کام کر کے تھک چکا تھا ۔۔ماتھے پر کہيں، کہيں پھوٹتے پسينے
کے قطرے اس بات کے گواہ تھے کے یقينا بہت سا کام ليا گيا ہے ۔۔۔۔
نازک بدن نے نرم بستر کا لمس محسوس کرتے ہی نيند کی وادیوں ميں جانا
بہتر سمجھا۔۔۔۔
ابھی ميں خواب غفلت ۔ ميں گئی نہيں تھی کہ ميرے خواب کا تسلسل
ميرے ہی موبائل پر ہونے والے ویپ نے توڑا ۔۔۔
جب بمشکل الجھی پلکوں کو واہ کرتے ہوئے ميں نے چمکتی سکرین کو
دیکھا تو آگے ميرے ہی کلاس کے ایک نہائت قابل طالب علم کا مسج
تھا ۔۔۔۔۔
مجھے خيرت تو نہيں ہوئی کيونکہ اہم نصابی کام پر ایک دو بار ہماری بات
تو ہو ہی چکی تھی۔۔۔۔
واٹس اپ پر انگلياں چلاتے جب ميں نے انباکس کھولا تو خيرت کا جھٹکا تب
لگا جب نصابی سرگرمی سے ہٹ کر ميرے ایک سٹيٹس پر رپلائی کيا گيا
تھا ۔۔۔
سامنے ہی دو بڑے بڑے دل دھڑک رہے تھے ۔۔۔۔۔
جو ساتھ ساتھ ميرے بھی دل کو دھڑکا رہے تھے۔۔۔۔جلد ہی وہ حيرت
خوشگوار لمحے ميں بدل گئی اور سانسوں کی رفتار جو آپس ميں شرارت
کرتے معمول سے بڑ کے تھی ۔۔۔۔
سانسوں کی بيٹ ایک متضاد جنس کے لئے مس ہو رہی تھی۔۔۔
وقت کے ساتھ سٹيٹس کے رپلائی، ہلکی پھلکی شوخی ،باتوں باتوں ميں
متضاد جنس پر تعریف ہونے لگی ۔۔۔۔
یوں آپس ميں انسيت بڑھنے لگی ۔۔۔۔۔کچھ ہی مہينوں کے بعد ميرا خوابوں
ميں تحليل شدہ گھر تب زمين بوس ہوا جب مجھ سے ملتی جلتی چيٹ ميں
نے اپنی ہی کلاس کی ایک اور طالبہ کے موبائل پر دیکھی ۔۔۔۔
ذہن نے چکر کھایا اور شائد ميں گر ہی جاتی آگر بر وقت ميں ساتھ رکھینشست کا سہارہ نا ليتی ۔۔۔
من من کے قدموں کے ساتھ واپسی کی بس پکڑی اور سوچوں کے بے ہنگم
شور کو دباتے،اور دفناتے بس ایک نقطے کو سوچنا شروع کيا کہ۔۔۔۔
ہمارے سٹيٹس کو لائق کرنا ،تھم آپ کرنے کا یہ ہرگز مطلب نہيں کہ وہ
ہميں لائق کرتا ہے ۔۔
دھڑکتےدل بجھنے کا یہ مطلب نہيں کہ وہ ہمارے ليئے دھڑک رہا ہے ۔۔۔۔
ایک دوسرے کی لوکس، کپڑوں کر سرہانے کا یہ بھی مطلب نہيں وہ
ہمارے حسن ميں گرفتار ہے ۔۔۔
ہم ان کو صرف سادہ ميسج ،تعریف اور سٹيکر ،ایموجی ہی رہنے دیں تو
کوئی لڑکی خوش فہمی کا شکار ہو کے ٹھوکر نہ کھائے ۔۔۔۔!
بس کو سٹاپ پر آکے بریک لگی اور ساتھ ہی ميری اندر امڈتی سوچوں کو
بھی منزل ملی۔۔۔۔
از قلم:-
اریبہ افتخار
Usually I never read blogs but when I read your article it is so convincing that I never stop myself to say something about it. You are doing a great job Areeba,keep it up. Love your way of presenting.
ReplyDeleteUsually I never read blogs but when I read your article it is so convincing that I never stop myself to say something about it. You are doing a great job Areeba,keep it up. Love your way of presenting.
ReplyDeleteMehboob ko Sammy bitha k Jo log kuch nhi krty kamaal krty hai
DeleteAbsolutely right✅
ReplyDeleteMarvelous wording.
ReplyDeleteLove u aabi😘❣️❣️❣️
ReplyDeleteKeep it up my girl
ReplyDelete🎊
Kamaal hy👌🏻🥀
ReplyDelete