Shaq e sadar by Ayesha Awan

حضرت محمدصلی اللّلہ علیہ و سلم 
       کاشق صدر کتنی مرتبہ ہوا؟
حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی نے سورہ ”الم نشرح“کی تفسیر میں فرمایا ہےکہ چار مرتبہ آپ صلی اللّلہ علیہ وسلم کا مقدس سینہ مبارک چاک کیا گیااوراس میں نور و حکمت کا خزینہ بھرا گیا
پہلی مرتبہ  آپ صلی اللّلہ علیہ و سلم کا سینہ مبارک اس وقت چاک کیا گیا جب آپ صلی اللّلہ علیہ و سلم حضرت حلیمہ کے گھر تھے اس کی حکمت یہ تھی کہ حضرت محمد صلی اللّلہ علیہ و سلم ان خیالات اور وسوسوں سے محفوظ رہیں جن میں بچے مبتلا ہو کر کھیل کود اور شرارتوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں 
دوسری مرتبہ دس برس کی عمر میں ہوا تاکہ جوانی کی پر آشوب شہوتوں کے خطرات سے آپ صلی اللّلہ علیہ و سلم بے خوف ہو جائیں
تیسری بار غار حرا میں شق صدر ہوا اورآپ صلی اللّلہ علیہ و سلم کے قلب میں نور سکینہ بھر دیا گیا تاکہ آپ صلی اللّلہ علیہ و سلم وحی خدا کے عظیم اور گراں بار بوجھ کو برداشت کر سکیں 
چوتھی مرتبہ شب معراج میں  آپ صلی اللّلہ علیہ و سلم کا مبارک سینہ چاک کر کے نورو حکمت کے خزانوں سے معمور کیا گیاتاکہ آپ صلی اللّلہ علیہ و سلم کے قلب مبارک میں اتنی وسعت اور صلاحیت پیدا ہو جاۓ کہ آپ صلی اللّلہ علیہ و سلم دیدار خدا کی تجلیوں اور کلام ربانی کی ہیبتوں اور عظمتوں کے متحمل ہو سکیں
                        (  اقتباس..سیرت النبی 
                        عبدالمصطفی اعظمی)
                         (عائشہ اعوان)

Comments