Mah e Shahban Article by Hafiza Iram Shaheen





🍃🌷🍃🌷🍃🌷🍃
*اَسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*
ماہ شعبان کی فضلیت اور شب برأت کی عبادت کے نوافل اور اجر و ثواب
*شعبان المعظم*
*شعبان اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ ہے شعبان کا لفظ تشعب سے بناہے جس کے معنی تفرق کے ہیں چونکہ اس مہینے میں خیر کثیر متفرق ہوتی ہے نیز اس مہینے میں بندوں کو رزق تقسیم کیاجاتا ہے اس لیے اسے شعبان کہا جاتا ہے*
حدیث مبارکہ میں ہے کہ شعبان کو اس لیے شعبان کہا جاتا ہے کہ اس میں روزہ دار کیلئے خیر کثیر تقسیم ہوتی ہے سبحان اللہ
*شعبان میں پانج حروف ہیں ش شرف کا، ع عُلو کا، ب بِرّ یعنی احسان اور بھلائی کا (ا الفت کا) اور ن نور کا ہے اس مہینے میں یہ پانچوں حروف اللہ رب العزت کی بارگاہ میں بندے کیلئے مخصوص ہوتے ہیں اس ماہ میں نیکیوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں برکتوں کا نزول ہوتا ہے خطاؤں کو معاف کیا جاتا ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر درود پاک کی کثرت کی جاتی ہے کثرت سےآپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر درود پاک بھیجا جاتا ہے درودپاک بھیجنے کا یہ خاص مہینہ ہے*
اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں:
*وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَايَشَآءُ وَيَخْتَارُ*
تیرا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اس انتخاب کرلیتا ہے۔بےشک سبحان اللہ *پس اللہ رب العزت نے ہر نوع سے چار کا انتخاب فرمایا اور پھر ان چار سے ایک کا انتخاب فرمایا یعنی حضرت جبرائیل علیہ اسلام حضرت میکائیل علیہ اسلام حضرت اسرافیل علیہ اسلام اور حضرت عزرائیل علیہاسلام پھر ان چار میں سے حضرت جبرائیل علیہ اسلام کو متخب فرمایا اسی طرح انبیاء علیہ اسلام میں حضرت ابراہیم علیہ اسلام حضرت موسی علیہ اسلام حضرت عیسی علیہ اسلام اور سید محمد مصطفی سردار انبیاء محبوب خدا سرور کائنات فخر موجودات خاتم النبین والیے دوجہاں صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو منتخب فرمایا سبحان اللہ اور چار کتابیں توریت زبور انجیل قرآن پاک کو منتخب فرمایا سبحان اللہ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہا میں سے چار کو پسند فرمایا یعنی حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہا، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہا، حضرت عثمان ذوالنورین اور حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہا رضوان اللہ تعالی علیہ اجمعین پھر ان چار میں سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہا کو منتخب فرمایا اور مساجد میں چار مسجدیں پسند فرمائیں یعنی مسجد حرام، مسجد اقصی، مسجد مدینہ، مسجد طورسینا، پھر ان چار میں سے مسجد حرام کو منتخب فرمایا دنوں میں چار دنوں کو پسند فرمایا یوم الفطر، یوم الضحی، یوم عرفہ یوم عاشورہ پھر ان چار میں سے یوم عرفہ کو منتخب فرمایا اللہ رب العزت نے چار راتیں پسند فرمائیں یعنی شب برأت، شب قدر،شب جمعہ، شب عید اور چار میں سے شب قدر کا انتخاب فرمایا بستیوں میں سے چار بستیوں کو پسند فرمایا یعنی مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، بیت المقدس،اور مساجد العشائیر ان چار میں سے مکہ مکرمہ کو چن لیا پہاڑوں میں سے چار پہاڑ انتخاب فرمائے۔اور دریاؤں میں سے چار کو پسند فرمایا جیحون،سیحون،نیل، اور فرات ان میں سے فرات کو منتخب فرمایا مہینوں میں سے چار مہینے پسند فرمائے رجب،شعبان،رمضان،اور محرم ان چار میں سے شعبان کو انتخاب فرمالیا اور اس کو اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا مہینہ قرار دیا پس جس طرح نبی کریم آقائے دوجہاں سردار انبیاء صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تمام انبیاء علیہ اسلام میں افضل ہیں اسی طرح تمام مہینوں میں ماہ شعبان المبارک افضل ہے۔*(اغنیتہ الطالبین(
یہ سب تھی ماہ شعبان المبارک کی فضیلت اور آج تیرہ شعبان المبارک کا دن ہے اور مغرب سے چودہ شعبان المبارک شروع ہوگا تو چودہ شعبان المبارک کے نفل بعد نماز مغرب ہے
*چودہ شعبان المبارک کی نفل نماز بعد نماز مغرب*
*شعبان المبارک کی چودہ کو بعد نماز مغرب دورکعت نماز پڑھیے ہر رکعت میں بعد سورة الفاتحہ کے سورة حشر کی آخری تین آیات ایک مرتبہ اور سورة اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے ان شاءاللہ یہ نماز واسطے مغفرت گناہ بہت افضل ہے*

*شب برأت*
*ماہ شعبان اگرچہ پورا مہینہ برکتوں رحمتوں سعادتوں سے بھرا ہوا ہے لیکن خاص طور پر اس کی پندرھویں رات پورے ماہ کی باقی راتوں سے بڑی افضل ہے اس لیے سال بھر کی فضیلت والی راتوں میں اس کا شمار ہوتا ہے اسے شب برأت اور لیلہ مبارکہ بھی کہتے ہیں*
ماہ رجب اللہ رب العزت کا مہینہ ہے سبحان اللہ
ماہ شعبان المبارک اللہ رب العزت کے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا ماہ مبارک ہے
اور رمضان  خاتم النبین محبوب خدا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت کا یعنی ہمارا مہینہ ہے
*حدیث مبارکہ*
*حدیث مبارکہ میں ہے کہ حضور نبی کریم آقائے دوجہاں سردار انبیاء صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمان ہدایت ہے کہ شعبان کی پندرھویں رات کو اللہ رب العزت پہلے آسمان پر جلوہ افروزی فرماتا ہے جسے آسمان دنیا بھی کہتے ہیں وہاں سے اہل دنیا پر خصوصی رحمت کا نزول ہوتا ہے اللہ رب العزت کے کاموں کو سرانجام دینے والے فرشتے اللہ رب العزت کے سامنے سال بھر کے اعمال نامے پیش کرتے ہیں
اس پر اللہ رب العزت اہل دنیا سے خطاب فرماتا ہے!
*کہ ہے کوئی مغفرت مانگنے والا میں اس کے گناہوں کو بخش دوں*
*ہے کوئی رزق مانگنے والا میں اسے رزق دوں*
*اور ہے کوئی مصائب وآفات میں مبتلا کہ میں اس کی مشکلات آسان کردوں تاکہ اس کے مصائب ختم ہوجائیں حتی کہ یونہی لوگوں پر رحمتوں کی یہ منادی جاری رہتی ہے کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔*
)ابن ماجہ(
*حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم آقائے دوجہاں سردار انبیاء صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ نصف شعبان المعظم کی شب کو حضرت جبرائیل علیہ اسلام میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے کہا اے اللہ رب العزت کے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپنا سر مبارک اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھیے حضور نبی کریم آقائے دوجہاں سردار انبیاء صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے دیکھ فرمایا کہ یہ رات ہے تو اس پر وضاحت کرتے ہوئے حضرت جبرائیل علیہ اسلام نے کہا کہ یہ ایک ایسی رات ہے کہ اس میں اللہ رب العزت رحمت کے تین سو دروازے کھولتا ہے اور ہر صاحب ایمان کو بخش دیتا ہے مگر مشرک،کاہن،جادوگر،زانی،اور دائم الخمر کو نہیں بخشتا یہاں تک کہ وہ اپنے گناہوں سے توبہ نہ کرے میں یہاں پر بتاتی چلوں جو بھی ان گناہوں میں مبتلا ہے توبہ کرنے پر اللہ رب العزت اسے اپنی رحمت کے آغوش میں لے لیں گے ان شاءاللہ پھر حضور نبی کریم آقائے دوجہاں سردار انبیاء صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے بہشت کے دروازوں کو کھلا ہوا پایا پھر دیکھا کہ پہلے دروازے پر جو فرشتہ ہے وہ ندا کررہا ہے کہ اس رات میں رجوع کرنے والے کیلئے خوشخبری ہے اس کے بعد دوسرے دروازے کا فرشتہ آواز دیتا ہے کہ اس رات میں سجدہ کرنے والے کیلئے خوشخبری ہے پھر تیسرے دروازے والا فرشتہ پکارتا ہے کہ اس رات میں دعا کرنے والے کیلئےخوشخبری ہے پھر چوتھے دروازے کا فرشتہ آواز دیتا ہے کہ اس رات میں اللہ رب العزت کا ذکر کرنے والے کیلئے خوشخبری ہے پھر پانچویں دروازے کا فرشتہ آواز دیتا ہے کہ اس رات میں اللہ رب العزت کے خوف سے رونے والے کیلیے خوشخبری ہے پھر چھٹے دروازے کا فرشتہ آواز دیتا ہے کہ اس رات میں صاحب ایمان کیلئے خوشخبری ہے پھر ساتویں دروازے کا فرشتہ آواز دیتا ہے کہ اس رات میں کوئی سوال کرنے والا ہے تاکہ اس کا سوال پورا کیا جائے اور پھر آٹھویں دروازے کا فرشتہ آواز دیتا ہے کہ اس رات میں کوئی بخشش طلب کرنے والا ہے تاکہ اس کی بخشش کر دی جائے حضور نبی کریم آقائے دوجہاں سردار انبیاء صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں کہ پھر میں نے حضرت جبرائیل علیہ اسلام سے پوچھا کہ بہشت کے یہ دروازے کب تک کھلے رہیں گے تو حضرت جبرائیل علیہ اسلام نے کہا یہ دروازے رات شروع ہونے سے صبح ہونے تک کھلے رہیں پھر حضرت جبرائیل علیہ اسلام نے کہا کہ اللہ رب العزت نے اس رات میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد کے برابر لوگوں کو آگ کے عذاب سے نجات دے دی ہے سبحان اللہ یہاں میں وضاحت کرتی چلوں کہ اس قبیلے کہ بکریوں کے بال عام بکریوں کے بالوں کی تعداد سے کئی گنا زیادہ ہیں تو آپ سب اللہ رب العزت کی اس رحمت سے سوچیے کہ اللہ رب العزت نے شعبان المبارک اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا مہینہ قرار دیا تو اس میں اپنے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت پر کتنی رحمتیں برکتیں وسعتیں عطافرمائیں ہیں خداراپتا نہیں ہم نے یہ رات پھر نصیب ہونی ہے یا نہیں اس رحمت کی رات سے بھر پور رحمتیں برکتیں وسعتیں سمیٹیں ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت ہے اور اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس قابل سمجھا کہ اپنے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت سے پیدا فرمایا یہ تھی شب برأت کی فضیلت اللہ رب العزت ہم سب کو اس رات میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سربسجود ہونے کے ساتھ ساتھ دل بسجود ہونے کی بھی توفیق عطا فرمائیں آمین یارب العالمین*
*آئیے اب شعبان المبارک کے نفل اور روزے کے بارے میں جانیے*
*نفل صلوة الخیر ایک سو رکعتیں*
شب برأت میں جو نماز سلف سے منقول اور وارد ہے اس میں سو رکعتیں ہیں ایک ہزار مرتبہ سورةاخلاص کے ساتھ، یعنی ہر رکعت میں سورتہ الفاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورة اخلاص پڑھیے۔اس نماز کا نام صلوة الخیر ہے اس کے پڑھنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں سلف صالحین یہ نماز باجماعت پڑھتے تھے اس نماز کی بڑی فضیلت آئی ہے اور اس کا ثواب کا کثیر ہے لیکن عورتیں گھر میں پڑھیں حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا کہ مجھ سے سرور کائنات فخر موجودات خاتم النبین محبوب خدا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے تیس صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہا نے بیان کیا کہ اس رات کو جو بھی نماز پڑھتا ہے اللہ رب العزت اس کی طرف ستر بار دیکھتا ہے سبحان اللہ اور ہربار کے دیکھنے میں اس کی ستر حاجتیں پوری کرتا ہے جن میں سب سے چھوٹی حاجت اس کے گناہوں کی مغفرت ہے۔(غنیتہ الطالبین(

*دس رکعت نماز نفل شب شعبان المبارک*
ایک روایت میں ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو میرا نیاز مند امتی شب برأت میں دس رکعت نفل اس طرح پڑھیے کہ ہر رکعت میں سورتہ الفاتحہ کے بعد سورة اخلاص گیارہ گیارہ بار پڑھیے تو اس کے گناہ معاف ہوں گے اور اس کی عمر میں برکت ہوگی ان شاءاللہ۔(نزہتہ المجالس(
*دو رکعت نماز نفل شب شعبان المبارک*
شعبان المبارک کی پندرھویں شب دو رکعت نماز پڑھیے ہر رکعت میں سورتہ الفاتحہ کے بعد آیة الکرسی ایک بار سورة اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ، بعد سلام کے درود پاک ایک سو دفعہ پڑھ کر ترقی رزق کی دعا کرے اللہ رب العزت رزق حلال عطا فرمائیں آمین یارب العالمین
*شعبان المبارک کا روزہ*
 ماہ شعبان المبارک کی پندرہ تاریخ کے روزہ کی بڑی فضیلت ہے جو کوئی یہ روزہ رکھے گا اللہ رب العزت اس کے پچاس سال کے گناہ معاف فرمائے گا۔
*روزہ افطار کرکے بعد نماز مغرب چھ رکعت نفل*
ایضاً: بعد نماز مغرب چھ رکعت نفل نفل دو دو رکعتیں کرکے پڑھیے کہ دو رکعت نفل درازی عمر بالخیر ہونے کی نیت سے اور دو رکعت نفل بلائیں دفع ہونے کی نیت سے اور دو رکعت نفل مخلوق کا محتاج نہ ہونے کی نیت سے پڑھیں اور ہر دو رکعت کے سورة یس ایک بار یا پھر سورة اخلاص اکیس بار اور اس کے بعد دعائے نصف شعبان المبارک پڑھیے جو میں نیچے لکھ رہی ہوں
*دعائے نصف شعبان المبارک*
*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيْمِ*
*اَلَّهُمَّ يَا ذَاالْمَنِّ وَلَا يُمَنُّ عَلَيْهِ يَاذَالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ يَاذَا اطَّوْلِ وَالْاِنْعَامِ لَآ اِلهَ اِلَّآ اَنْتَ ظَهْرُ اللَّاحِيْنَ وَجَارُ الْمُسْتَجِيْرِيْنَوَاَمَانُ الْخَآئِفِيْنَ اَلَّهُمَّ اِنْ كُنْتَ كَتَبْتَنِىْ عِنْدَكَ فِىْ اُمَّ الْكِتبِ شَقِيًّا اَوْمَحْرُوْمًا اَوْ مَطْرُوْدًا اَوْمُقَتَّرًا عَلَىَّ فِىْ الرِّزْقِ فَامْحُ اَلَّهُمَّ بِفَضْلِكَ شَقَاوَتِىْ وَحِرْمَانِىْ وَطَرْدِىْ وَاقْتِتَارَ رِزْقِىْ وَاثْبِتْنِىْ عِنْدَكَ فِىْ اُمِّ الْكِتَبِ سََعِيْدًامَّرْزُوْقًا مُّوَفَّقًا لِلْخَيْرَاتِ فَاِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ فِىْ كِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ يَمْحُواللهُ مَايَشَآءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَه اُمُّالْكِتبِاِلهِىْ بِالتَّجَلِّىْ الْاَعْظَمِ فِىْ لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَهْرِ شَعْبَانَ الْمُكَرَّمِ اَلَّتِىْ يُفْرَقُ فِيْهَا كُلُّ اَمْرٍ حَكِيْمٍ وَّيُبْرَمُ اَنْ تَكْشِفَ عَنَّا مِنَ الْبَلَآءِ وَالْبَلْوَآِ مَانَعْلَمُ وَمَا لَا نَعْلَمُ وَاَنْتَ بِهِ اَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَكْرَمْ وَاَكْرَمُ وَصَلَّى اللهُ تَعَالى عَلى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلى اَلِهِ وَاَصْحَابِهِ وَسَلَّمْ وَالْحَمْدُللهِ رَبِّ الْعَالِمِيْنَ*
*ترجمہ*
ہم اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں
*اے اللہ رب العزت توں ہی سب پر احسان کرنے والا ہے اور تجھ پر کوئی احسان نہیں کرسکتا اے بزرگی والے مہربانی رکھنے والے اور اے بخشش کا انعام کرنے والے تیرے سوا کوئی معبود نہیں توں ہی گرنے والوں کو تھامنے والا ہے  اگر توں نے مجھے اپنے پاس ام الکتاب میں بھٹکا ہوا یا محروم یا کم نصیب لکھ دیا ہے تو یارب العزت اپنی رحمت سے میری خواری بدبختی راندگی اور روزی کی کمی کو مٹادے اور اپنے پاس ام الکتاب میں  مجھے خوش نصیب وسیع الرزق اور نیک کردے آمین یارب العالمین بے شک تیرا یہ کہنا تیری کتاب میں جو تیرے بنی مرسل صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ذریعے ہمیں پہنچی ہے سچ ہے کہ اللہ رب العزت جو چاہتا ہے مٹاتا ہے اور جو چاہتا ہے بنا دیتا ہے اور اسی کے پاس ام الکتاب ہے اللہ رب العزت تجلی اعظم کا صدقہ اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا صدقہ اس نصف شعبان المبارک کی رات جس میں تمام چیزوں کی تقسیم ونفاذ ہوتا ہے میری بلاؤں کو دور فرمادیں خواہ میں ان کو جانتا ہوں یا نہ جانتا ہوں اور جن سے توں واقف ہے بیشک توں ہی سب سے برتر اور بڑھ کر احسان کرنے والا ہے اللہ رب العزت کی رحمت اور سلامتی ہو ہمارے سردار محمد مصطفی سردار انبیاء محبوب خدا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر اور ان کی آل و اولاد اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہا اجمعین پر آمین یارب العالمین*
*اللہ رب العزت ہمیں اپنے بارگاہ میں سربسجود ہونے کے ساتھ ساتھ دل بسجود ہونے کی بھی توفیق عطا فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت ہمیں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ماہ مبارک کے صدقے ہمیں نیک متقی پرہیز گار صابر شاکر لوگوں میں شامل فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت اس مبارک رات کے صدقے یارب مصطفی بطفیل مصطفی ہمارے ہمارے ماں باپ ہمارے اہل و عیال اور ساری امت محمدیہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مغفرت عطا فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت آپ سب کی اس مبارک رات کے صدقے نیک دلی خواہشات کو پورا عطا فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت جن کے والدین حیات ہیں انہیں صحت والی لمبی زندگی عطافرمائیں اور آپ سب کی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائیں آمین یارب العالمین اور جن کے والدین اس دنیا میں نہیں اللہ رب العزت اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صدقے ان کی مغفرت عطا فرمائیں قبر کی وحشت قبر کے عذاب سے نجات عطا فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت ہمارے ظاہری و باطنی گناہ معاف فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت آپ سب کے نصیب روشن فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کو آزادی عطا فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت کشمیر فلسطین برہمنہ کی بیٹیوں کی عزت آبرو کی حفاظت کیلئے محمد بن قاسم جیسا شیرسوار بھیج دیں اللہ رب العزت دنیا کہ سب نوجوان لڑکیوں لڑکوں کو توبہ کی توفیق عطا فرمائیں اور مجھے بھی اور ان کی زندگی کو والدین کیلئے قابل فخر بنائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت افواج پاکستان کے جتنے بھی شہداء ہیں اللہ رب العزت ان پر اپنی رحمتیں برکتیں وسعتیں عطا فرمائیں اور قبر میں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی زیارت اور شفاعت نصیب فرمائیں آمین یارب العالمین افواج پاکستان کے جتنے بھی غازی نوجوان اللہ رب العزت انکی عزت عطا فرمائیں انکے والدین پر اپنی رحمت کی نظر فرمائیں اور سب کو دشمنوں پر ہمیشہ فتح نصیب فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت ہمیں گنبد خضرا جلوہ محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے سائے تلے شہادت جنت البقیع میں مدفن اور قبر میں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی زیارت اور شفاعت اور جنت الفردوس میں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ رب العزت اس وباء سے سب مومنین مسلمان مرد عورت بچے نوجوان بوڑھے سب کو اس وباء سے چھٹکارا دلا کر فکر آخرت نصیب فرمائیں اور شفا عطا فرمائیں آمین یارب العالمین  اللہ رب العزت آپ سب پر اپنی رحمتیں برکتیں وسعتیں عطا فرمائیں اور آپ سب کے گھروں میں اتفاق محبت خلوص امن کا گہوارہ بنائے آمین یارب العالمین اللہ رب العزت آپ سب کی آرزوئیں التجائیں اس مبارک رات میں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صدقے قبول عطا فرمائیں آمین یارب العالمین*
آخر میں میں یہ کہنا چاہوں گی کہ دنیا کی محبت میں دنیا کی دولت میں مصروف رہ کے آخرت کو فراموش مت کیجئے چند پل چند لمحات چند ماہ چند سالوں کی بات ہے لمحہ فکر اللہ رب العزت اس وباء سے اپنی طرف رجوع فرما رہیں ہیں کہ میرے سوا کوئی ہادی مطلق نہیں ہے
اللہ رب العزت قرآن پاک میں سورة النحل آیت نمبر ٩٦ میں ارشاد فرماتے ہیں:
*کہ تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے سب فانی ہے اور جو کچھ اللہ رب العزت کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے*
دنیا کی دولت شہرت سب فنا کا سامان ہے دنیا کہ ظالم جابر بادشاہوں سے اللہ رب العزت قیامت کے دن ارشاد فرمائیں گے
*لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ آج کس کی بادشاہت ہے؟*
*بے شک میرا رب کرم والا ہے رحم والا ہے حلم والا ہے مہربان ہے اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت پر بے شک اللہ رب العزت قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں:
*میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے*
معلوم ہوا کہ اللہ رب العزت معاف کرنے والا مہربان رحیم ہے
بےشک سبحان اللہ
*YA NABIII Salam O Alaika Ya Rasool Salam O Alaika Ya Habeeb Salam O Alaik*
*صَلَّى اللهُ تَعَالى عَلَى حَبِيْبِهِ مُحَمَّدٍ وَّآَلِهِ وَاَصْحَابِهِ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ*
آپ کی دعاؤں کی طلبگار
*حافظہ ارم شاہین*

🍃🌷🍃🌷🍃🌷🍃

Comments