کھُرک
دیا پنجابی
مثل مشہور ہے " تین چیزیں چھپاٸے نہیں چھُپتیں عشق, مشک, اور کھُرک"۔
کھُرک سے پہلے اس کہاوت میں صرف دو چیزیں ہی شامل تھیں لیکن آج کے اس جدید دور میں یہ بات محسوس کی گٸی کہ آخرالذکر چیز کو بھی اس کہاوت میں شامل کیا جاٸے۔
جب آپ کا دماغ خالی ہو اور کرنے کیلٸے کوٸی بھی کام نہ ہو تو جسم کے کسی حصے میں کھلبلی سے سی مچ جاتی ہے جس پہ انگلی کے ناخن رگڑنے سے سکھ کا ساہ ملتا ہو اسے کھُرک کہتے ہیں۔
مزید کھُرک کو پاں اور خارش بھی کہتے ہیں جبکہ پڑھے لکھے افراد "سکن انفیکشن" بھی کہتے ہیں۔
کھُرک کے بارے میں بزرگوں سے سنتے آٸے ہیں کہ کھُرک اورانسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے انسان جس دور میں بھی داخل ہوا یہ اس کے ساتھ رہی اور یہاں تک کے اس جدید دور میں اسے قدیم کاوت کے ساتھ جوڑنا پڑا۔
کھُرک کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ہر بندے اور بندی کو ہوتی ہے اس وقت ہوتی ہے جب اس کی ضرورت نہیں ہوتی ہمیں بہت اچھی طرح یاد ہے کہ زمانہ طالب علمی میں استاد محترم نے ہمیں کھڑا کیا اور کوٸی سوال پوچھنے لگے لیکن اسی وقت ہماری پِلیوں میں کھُرک ہونے لگی اب ہم ٹھہرے نالاٸق سوچا جواب تو آنا نہیں پِلی کی تسکین کیلٸے کھُرک کر لیتے ہیں پِلی میں کھُرک کرنے جونہی نیچے جھکے استاد محترم نے سمجھا کہ ہم کتاب سے نقل کر رہے ہیں ان سے سزا جو ملی وہ ملی لیکن ہم کھُرک بھی نہ کر پاٸے۔
کھُرک کے بارے میں مزید سنا ہے کہ کھُرک ایک مہذب اور تعلیم یافتہ انسان کو جاہل اور گوار تک کہلوا سکتی ہے۔
پنجاب کے کٸی دیہاتی علاقوں لوگ کھُرک کا علاج یوں کرتے ہیں کہ گاٶں کے قریب ترین چھپڑ (جوہڑ) میں گندے پانی کے ساتھ نہاتے ہیں اور اس شرط پر کہ اپنے کپڑے اتار کر وہاں پھینک جانے ہیں اور واپسی پہ نٸے کپڑے پہن کر جانے ہیں ان کی کھُرک ٹھیک ہو جاتی ہے اب پتہ نہیں گورے اس کا کیا علاج کرتے ہیں کیونکہ میں نے سنا ہے کہ ان کو بھی کھُرک ہوتی ہے۔
کھُرک کے ہونے کے امکان زیادہ تر تب ہوتے ہیں جب
آپ کسی سینٸر افسر یا کسی بڑے کے سامنے کھڑے ہوں اور وہ آپ سے کوٸی سنجیدہ بات کر رہے ہوں۔
جب آپ کے دونوں ہاتھوں میں کوٸی چیز اور اس کے گر کر ضاٸع ہونے کا خطرہ ہو۔
جب آپ موٹر ساٸیکل یا ساٸیکل پر سوار ہوں اور ایک ہاتھ سے پیچھے رکھی کوٸی چیز پکڑی اور اور دوسرے ہاتھ سے مطلوبہ سواری کو چلا رہے ہوں۔
ناک پہ کھُرک عموماً تب ہوتی ہے جب آپ کے ہاتھ پہ گریس یا اس جیسی کوٸی چیز رکھی ہوٸی ہو۔
Comments
Post a Comment