Ghareeb article by Usman Shokat

*غریب*
*تحریر عثمان شوکت*
آج جو غریب ہیں وہ غریب کیوں ہیں؟؟
آج وہ بھوکے ہیں وجہ کون ہے؟
ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کے جواب تو بہت آسان ہیں مگر شاید ہئ کسی نے ان کے بارے میں سوچا ہو کیوں کے ہمارے پیٹ تو بھرے پڑے ہیں
ہمیں کیا کوئی جیئے یا مرے ؟
آج ملک کے غریب ہماری وجہ سے ہی غریب ہیں جی ہاں حیران مت ہوئیے جب آپ کا گزارہ 50 ہزار میں ہو جائے پھر بھی آپ 80 90 ہزار تنخواہ لیں تو کیا آپ گنہگار نہیں؟؟
غریب ہمیشہ پیچھے  رہ جاتے ہیں کیوں کے امیروں کا رش انھیں آگے جانے ہی نہیں دیتا
اگر ابھی بھی آپ کو اپنی غلطی غلطی نہیں لگ رہی
تو صرف اتنا سچ لیجئے ک آج آپ تین وقت کا کھانا پیٹ بھر کر کھا رہے ہیں ادھر غریب عوام سات دن سے بھوکی ہے؟
کیا یہ درست ہے؟
آپ صرف دو دن بھوکے رہ کہ دیکھ لو کیسا لگتا ہے
خداراہ صدقہ دیجئے
زیادہ نہیں بس اتنا کیجئے کہ اپنے ایک وقت کا کھانا نہ کھایئے اور کسی غریب تک پہنچا دیجئے
اللہ آپ کو اس کا اجر دیگا
آج مشکل کی گھڑی میں اگر آپ کے پیسوں سے کسی غریب کی بھوک مٹ گئی تو ہو سکتا ہے اللہ آپ سے خوش ہو جائے
**********************

Comments