اپریل فول اور ہمارا معاشرہ
دیا پنجابی
اپریل فول (April Fool) اپریل کی پہلی تاریخ کو منایا جانے والا ایک مغربی تہوار ہے جسے آپ جھوٹوں کو عالمی دن یا دھوکہ بازوں کا عالمی دن بھی کہ سکتے ہیں جس میں لوگ ایک دوسروں کو جھوٹ اور دھوکہ دے کر بے وقوف بناتے ہیں چاہے اگلے بندے کا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ چونکہ یہ ایک مغربی تہوار ہے اور جھوٹ ہی اس تہوار کا اہم حصہ ہے اور ہمارے دین اسلام میں نہ تو مغربی رسومات کی گنجاٸش ہے اور نہ ہی جھوٹ اور دھوکہ دہی کی۔
اس کے ممانعت کے بارے میں صاف کہا گیا ہے کہ ہمیں دوسروں کی رسومات کو نہیں اپنانا چاہیے۔
ہم بظاہر مغربی رسومات کا باٸیکاٹ کرتے نظر آتے ہیں لیکن کیا ہم واقعی مغربی رسومات دھوکہ اور جھوٹ سے گریز کرتے ہیں۔ جی چلیے آپ کو بازار لے چلتے ہیں جہاں آپ کو دوکان دار اور تاجر حضرات جھوٹ بول بول کر اور دھوکہ دے اپنا ناقص اور گھٹیا مال مہنگے داموں میں بیچتے نظر آٸیں گے جو نہ صرف جھوٹ ہے بلکہ بہت سے لوگوں کی صحت کا سوال ہے اور ہمارے مشرقی معاشرے کے اس گھٹیا اور گھناٶنے چہرے کو کوٸی دیکھنے والا بھی نہیں ہاں ہم بحیثیت مسلمان مغربی معاشرے کو کھوکھلا معاشرہ سمجھتے ہیں اور یہ سچ بھی ہے لیکن کیا ہمارا معاشرہ مغربی معاشرے کا عکس نہیں ہے۔ جہاں جھوٹ کو محض ایک چھوٹا سا جرم بھی تصور نہیں کیا جاتا دھوکہ دینا عام ہے۔ اور یہ جھوٹ جب گوالوں کے پاس جاتا ہے تو پانی اور نامعلوم چیزیں دودھ میں ملا کر ہمارے خدمت میں دھوکہ پیش کرتے ہیں۔ اگر دیکھا جاٸے تو مغرب میں سال میں ایک بار اپریل فول مناتے ہیں لیکن ہمارے یہاں ہر روز یہی اپریل فول منایا جاتا ہے اور ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور جھوٹ بولنا ہمارا شیوہ نہیں لیکن جھوٹ اور دھوکے کو ہماری گھٹی میں گھول کو اس طرح پلایا گیا ہے کہ ان کے بغیر ہم نہ تو کوٸی کام کرسکتے ہیں اور اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں دیکھا جاٸے تو ہم یورپین لوگوں سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں ان سے زیادہ دھوکہ دیتے ہیں۔
دوستوں یہ وقت خود کو بدلنے کا ہے آٸیے آج ہم اس جھوٹ کے عالمی دن پر عہد کرتے ہیں کہ آج کے بعد چاہے ہمیں کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو جاٸے جھوٹ نہیں بولیں گے اور اپنی آنے والی نسلوں کو سچ کا سبق دے کر پکا اور سچا مسلمان بناٸیں گے یقیناً اس طرح ہی ہمارا معاشرہ ترقی کرے گا اور ہم ہمیشہ کیلٸے دنیا میں سر اٹھا کر جینے والی قوم بن سکیں گے۔
باقی رہے نام اللہ کا۔
Comments
Post a Comment