Aman ka ghar by Hafiza Iram Shaheen

اَسَّلَامُ عَلَيْكُمْ
پیارے مسلم بہن بھائیوں 

آیت نمبر ایک پچیس میں 
اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں:
اور یاد کرو جب ہم نے اس گھر کو لوگوں کیلئے مرجع اور امان بنایا اور ابراہیم علیہ اسلام کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ اور ہم نے تاکید فرمائی ابراہیم و اسماعیل کو کہ میرا گھر خوب ستھرا کرو طواف والوں اور اعتکاف والوں اور رکوع و سجود والوں کے لیے●
تفسیر 
بیت سے کعبہ شریف مراد ہے اور اس میں تمام حرم شریف داخل ہیں 
اور امن بنانے سے مراد ہے کہ حرم کعبہ میں قتل و غارت حرام ہے یا یہ کہ وہاں شکار تک کو امن ہے یہاں تک حرم شریف میں شیر بھیڑیے بھی شکار کا پیچھا نہیں کرتے چھوڑ کر لوٹ جاتے ہیں ایک قول یہ ہے کہ مومن اس میں داخل ہوکر عذاب سے مامون ہوجاتا ہے حرم کو حرم اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں قتل ظلم شکار حرام و ممنوع ہے (احمدی)
اگر کوئی مجرم بھی داخل ہوجائے تو وہاں اس سے تعرض نہ کیا جائے گا(مدارک)
مقام ابراہیم وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے کعبہ معظمہ کی کی بنیاد فرمائی اور اس میں آپ کے قدم مبارک کا نشان تھا اس کو نماز کا مقام بنانے کا امر استحباب کے لئے ایک قول یہ بھی ہے کہ اس نماز سے طواف کی دو رکعتیں مراد ہیں(احمدی وغیرہ میں)

یہاں پر میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہوں نے اللہ رب العزت کے پیارے گھر میں جانے سے روکا وہ اس آیت سے اپنی اصلاح کریں جب اللہ رب العزت نے ہی ارشاد فرمایا کہ جب تم حرم میں داخل ہوگئے تو ہر طرح کے عذاب سے بچ جاؤ گے تو یہ فیصلے کرنے والے کون ہوتے ہیں اللہ رب العزت کے گھر سے روکنے والے۔۔۔
وہ جانتے ہیں کہ مسلمانوں کے تحفظ کی اصل جگہ یہی ہے اس لیے مسلمانوں کا داخل ہونا ہی بند کردیا 
اللہ رب العزت ایسے لعینوں کو ناموس و برباد فرمائیں 
اللہ رب العزت نے ہم پر اپنی رحمت کی نظر فرمائیں اور ہمیں بھی بھی توفیق عطا فرمائیں کہ ہم اپنے عمل سے ثابت کردیں کہ مسلمان کوئی عام قوم نہیں ہے 
اللہ رب العزت ہمیں اس وبا سے تحفظ عطا فرمائیں اور اس بیماری سے نجات عطا فرمائیں 
میں ایک بات اور کہنا چاہوں گی کہ اس کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پوری دنیا پریشان اور بھاگ دوڑ کی شکار ہے ویسے تو دنیا گھروں میں محصور ہو کے رہ گئی ہے لیکن میرا مطلب بھاگ دوڑ سے موت سے بھاگنا ہے ذرا سوچیے جب قیامت برپا ہوگی صور پھونکا جائے گا 
تب کیا ہوگا؟ 
کیا ہمارے پاس آخرت کی دولت ہے؟ 
کیا ہم میں عاجزی ہے؟ 
کیا ہم اللہ رب العزت کے بتائے ہوئے احکامات اور قرآن و سنت اور آقائے دوجہاں سردار انبیاء صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرمان ہدایت کے مطابق زندگی گزار رہیں ہیں؟ 
کیا ہمارا طرز زندگی سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرمان ہدایت جیسا ہے؟ 
ہمارے آقائے دوجہاں سردار انبیاء صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہر جگہ ہر مقام پر فرمایا:
يَارَبِّ حَبْ لِىْ اُمَّتِىْ 
یارب العزت میری امت 
اور کیا ہم خود بھی اپنے لیے اپنے اعمال صالح بنا رہے ہیں؟
میں اس میں اپنے آپ کو بھی شامل کررہی ہوں 
اللہ رب العزت ہم سب کو فکر دنیا سے چھٹکارا دلا کر فکر آخرت نصیب فرمائیں آمین یارب العالمین 
اللہ رب العزت ہمیں اپنے بارگاہ میں سربسجود ہونے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یارب العالمین 
اللہ رب العزت ہمیں اس وباء سے نجات عطا فرمائیں آمین یارب العالمین 
یارب العزت ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف عطا فرمائیں آمین یارب العالمین 
یارب العزت ہمارے ظاہری و باطنی گناہوں کو معاف عطا فرمائیں آمین یارب العالمین
اللہ رب العزت ہمیں ظاہری و باطنی بیماریوں سے شفا عطا فرمائیں آمین یارب العالمین اللہ 
یارب مصطفی بطفیل مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہمارے ہمارے ماں باپ ہمارے اہل و عیال اور ساری امت محمدیہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مغفرت عطا فرمائیں آمین یارب العالمین 
یااللہ ہماری تمام غلطیاں اور سارے ظاہری و باطنی گناہ معاف فرما نیک عمل کا جذبہ دے ہمیں پرہیز گار اور ماں باپ اساتذہ کا فرماں بردار بنا 
یارب العزت ہمیں اپنا اور اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا مخلص اور سچا عاشق بنا
ہمیں گناہوں کی بیماریوں سے شفا عطا فرمائیں 
یا اللہ رب العزت ہمیں زیرِ گنبد خضرا جلوہ محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم میں شہادت جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائیں 
یا اللہ رب العزت حج بیت اللہ شریف مدینہ پاک کی حاضری نصیب فرما
یارب العزت مدینے کی خوشبودار ٹھنڈی ہواؤں کا واسطہ ہماری جائز دعائیں قبول فرمائیں آمین یارب العالمین
YA NABIII Salam O Alaika Ya Rasool Salam O Alaika Ya Habeeb Salam O Alaika
صَلَّى اللهُ تَعَالى عَلَيْهِ وَآَلِهِ وَاَصْحَابِهِ وَسَلَّمْ

حافظہ ارم شاہین

Comments