Corona musibat hai ya aazmaish Article by Unsa Abbasi


عنوان؛- کرونا مصيبت ہے یا آزمائش ؟...🍂🍃
از قلم انسیٰ عباسی✨✍🏻
میرے مطابق نہ صرف یہ بلکہ ہر بيماری آزمائش ہے مصیبت نہیں...!
اپنی اس بات پر مزید  روشنی ڈالنے کے لیئے اک حدیث پیش نظر ہے...؛-
اک دفعہ کسی شخص  نے حضورﷺ سے پوچھا کہ یا رسول اللّٰہ ﷺ..!ہم بیمار رہتے ہیں اور تکلیف برداشت کرتے ہیں، کیا ان کا کوئی ثواب ملے گا ؟؟
آپ ﷺ نے فرمایا ؛- ”ہاں،
پوچھا گیا؛- کیا ان تکلیفوں اور بیماریوں کی ذریعے مسلمانوں کے گناہ معاف ہوتے ہیں؟؟
 آپﷺنے فرمایا ؛- باقی ساری تکلیفیں تو ٹھیک، لیکن کسی مسلمان کو کانٹہ بھی لگتا ہے تو  اس کے ذریعے اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں...!💖
يہ ارشاد سن کر حضرت ابیؓ نے دعا کی کہ خدایا مجھے ہمیشہ بخار میں مبتلا رکھنا مگر میں نماز باجماعت، حج، عمرہ اور جھاد کر سکوں..! اور ان کی یہ دعا قبول بھی ہوگئی تھی...!
  تو  یہ ثابت ہوتا ہے کہ بیماری بندوں کے لیئے نہ  صرف آزمائش بلکہ گناہوں سے نجات کا ذریعہ بھی ہے...!
کیوں کی بیماری کی حالت میں بندہ اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے ...!
رہی بات کرونا کی تو میرے نزدیک یہ وبا بھی اللّٰہ پاک کی طرف سے آزمائش ہے...!💫
ارشاد باری تعالی ہے؛-
💞 «وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَىٰ دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ» 💞
 )سورة السجدة 21(
💞 ترجمہ : اورہم اُنہیں بڑے عذاب سے پہلے ہی چھوٹے عذاب کامزہ ضرور چکھائیں گے تاکہ وہ پلٹ آئیں ۔💞
******************

Comments