Zara sochiye by Ayesha Shoukat

ذرا سوچیۓ

ہم لوگوں  خامیاں نکالنے میں ہی اپنی زندگی گزار دیتے ہیں یہ سوچے سمجھے بغیر کہ ہم خود کتنے خامیوں سے بھرے ہوۓ ہیں۔ ذرا سوچیں اس بارے میں کہ کیا ہوتا اگر دنیا میں صرف پرفیکشینیزم ہوتی؟ میرے خیال میں پھر اس دنیا کو قید خانہ کوٸ نہ کہتا۔ اگر صرف اچھاٸ ہوتی تو شاید اس دنیا کی ضرورت ہی نہ ہوتی۔ کیونکہ بلکل ایسی ہی دنیا اللّہ پاک پہلے ہی بنا چکے ہیں۔ اگر ہر انسان ہی سچا اچھا اور پرفیکٹ ہوتا تو کیا ضرورت تھی انسان کی؟ کیا ضرورت تھی قرآنِ پاک کی؟ کیا ضرورت تھی ١ لاکھ ٢٤ ہزار پیغمبروں کی؟
وجہ جاننے کی کوشش کریں کہ آخر آپ ہی کو کیوں اس دنیا میں بیجھ دیا گیا ہے؟ اس سوال کا جواب جانیے۔ خود کی ذات کو تلاش کیجیۓ جو لوگوں کے عیب نکالنے میں کہیں غاٸب ہوگٸ ہے۔ جو اس دنیا کی رنگینیوں میں کہیں کھو گٸ ہے۔ اللّہ پاک نے آپکو برا نہیں بنایا تھا۔ یہ ہم خود ہیں اپنی ذات کو برا بنانے والے ہم خود ہیں۔ ہمیں تو اللّہ پاک نے بہت خوبصورت بنایا تھا۔ پھر آخر ایسا کیا ہوا کہ ہم برے اور گناہگار ہوگۓ جواب تلاشیے۔ میں سمجھتی ہوں کہ وہ انسان رہنماٸ کی طرف جاسکتا ہے جس کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوجاۓ کہ آخر میرا مقصدِ زندگی کیا ہے؟ مگر صرف ذہن میں سوالات کا آجانا کافی نہیں ہوتا بلکہ ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی جدوجہد آپکو راہنماٸ کی طرف لے جاتی ہے۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کوٸ بھی انسان مکمل غلط نہیں ہوتا۔ صرف %4 ہی پر وہ انسان درست ہوگا۔ میں یہ بات محض اسلیے بول رہی ہوں کیونکہ اگر آپ قرآنِ پاک کے علاوہ باقی ٣ آسمانی کتابوں کو اٹھا کر دیکھیں تو احساس ہوگا کہ %0.00000000000000000001 ہی پر ان میں کوٸ نہ کوٸ بات درست ہوگی ۔ اور وہی بات قرآنِ پاک میں درست ملے گی۔ اسی طرح جب اللّہ پاک نے اپنی ان کتابوں کو مکمل غلط نہیں بنایا تو ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ اس نے انسانوں کو %100 غلط بنا دیا ہو جنسے وہ 70 ماوٶں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔ تو ہم کون ہوتے ہیں کسی کو مکمل طور پر غلط کہنے والے؟ جب اللّہ پاک اپنے گنہاگار بندوں کی بھی سنتا ہے ان سے پیار کرتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں اس کی مخلوق سے نفرت کرنے والے؟
ذرا سوچیۓ۔ دوسروں کے بارے میں نہیں خود کہ بارے میں۔

Comments