THANK
YOU
شکریہ اور مہربانی ایسے الفاظ ہیں جو کسی دوسرے
انسان کو فرحت (خوشی) کا لمحہ بخشتے ہیں ۔ جب ہم کسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو
لاشعوری طور پر اس فرد کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ھے۔
یہ الفاظ سننے والے کو ایسا احساس دلاتے ہیں جیسے اس کی محنت رنگ لا گئ ہو
اوروہ اپنی کامیابی پر دل سے مسکرا اٹھتا ھے۔ یہ احساس ھی سکون بخشتا ھے کہ آپ کے
ادا کئے گئے ایک لفظ سے دوسرا شخص مسکرا اُٹھے اور یہ مسکراہٹ ظاہری نہیں ہوتی یہ
باطن کو منور کر دینے والی ایک مسکان ہوتی ھے جسے ایک شخص لمحہ بھر کو اپنی تمام
پریشانیاں بھول کر اپنے لبوں پر سجا لیتا ھے۔
کہیں لکھا تھا کہ
" شکریہ ادا کرنا سیکھیں
خواہ آپ معاوضہ ہی ادا کر رھے ہوں"
میرے خیال میں شکریہ کی سب سے زیادہ
ضرورت انہی لوگوں کو ہوتی ھے جنہیں آپ معاوضہ ادا کر رہے ہوتے ہیں۔ جب آپ ان کا
شکریہ ادا کرتے ہیں تو ان کے کام کو تقویت ملتی ہے۔
لیکن کچھ لوگ یہ سوچ رکھتے ہیں کہ
جب ہم نے معاوضہ ہی ادا کرنا ہے تو شکریہ کس بات کا؟
شکریہ تو تب ادا کریں گے جب کوئی بنا معاوضے کے کام کرے یاں ہم پر اس کا کوئی احسان
ہو تو بندہ شکریہ بھی ادا کرے۔
حلانکہ شکریہ کے ایک لفظ سے دوسرے فرد کے دل میں آپ کا وقار بڑھ جاتا ہے۔
جب ہم کسی کی ہدایات میں کام کر رہے
ہوتے ہیں تو ہم آسانی سے شکریہ ادا کرلیتے ہیں لیکن جب ہم ہدایات دینے کے قابل ہو
جاتے ہیں تو ہمارے لئے شکریہ ادا کرنا مشکل ہو جاتا ھے۔ ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ لوگ
ہمارے سامنے جھکیں لیکن ہم کسی کے سامنے
جھکنا نہیں چاہتے۔ ہم اپنے دنیاوی وقار کی خاطر اپنی آخرت کو مشکل میں ڈال لیتے
ہیں۔
ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ دنیا ہمارا لئےصرف ایک کمرہ امتحان ھے اور اس سے بھر کر کچھ نہیں
۔ جس میں کبھی چھوٹے موٹے ٹیسٹ کا فوراً نتیجہ آ جاتا ھے تو کسی کے لئے بہت لمبا
انتظار کرنا ھے۔ شکریہ ادا کرنے کے معاملے میں ہم اپنے اپنوں کو یکسر نظرانداز کر
جاتے ہیں۔ شکریہ ادا کریں انہیں احساس دلائیں کہ انہوں نے آپ کا کتنا اہم کام کر
دیا۔ یہ احساس ان کے دلوں کو خوشی سے بھر
دے گا۔
چھوٹی چھوٹی نیکیوں سے اپنی دائمی زندگی کو پُرسکون بنائیں۔۔۔
شکریہ ادا کریں۔۔۔
خوش رہیں۔۔۔۔
ذی-بٹ
رائٹس
👌👌
ReplyDelete👍
ReplyDeleteWell said...👏👏👏👏
ReplyDeleteMore power to uh...❤
👌👌👍
ReplyDelete