Tik talk ka jaal Article by Muhammad Nadeem Qasir


ٹک ٹوک کا جال
ازقلم:محمدندیم قاصؔر

ٹک ٹوک ایک ایسی اپلیکیشن ہے جو کم عرصے میں بہت مقبول ہو گئی ہے ۔اس ایپ نے بہت جلد ہی فحاشی کا میلہ لوٹ لیا ہے۔اوربڑوں ،چھوٹوں ،بڑھوں اور نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس ایپ کو دنیا کے قریبا 150 ممالک میں 500 ملین افراد استعمال کر رہے ہیں۔
اس ایپس کو بنانے میں یہودیوں نے کافی ٹائم لگایا.چائنہ نے 2016 ستمبر میں اسے لونچ کیا.دو سال کے کم عرصے میں ٹک ٹوک کو اتنی پذیرائی حاصل ہوئی جتنی 50 سالوں کے لمبے عرصے میں فیس بک  اور یوٹیوب کو حاصل نہ ہوسکی۔
ان دو سالوں قریبا 500 ملین سے زیادہ یوزرز ہیں.اور نہایت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے،اس فحاشی کے اپلیکشن کے بنانے کا مقصد ہی اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔ آپ خود ملازحہ فرما لیں کے یہودی مذہب کے علاوہ سارے مذہب کا مذاق بنایا جاتا ہے۔اس طرح کی اپلیکشن یہودیوں کی ایک خفیہ جنگ ہے۔اور وہ اس جنگ میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں اور ہو رہے ہیں ۔جب بھی کوئی اس طرح کی ایپ یا سوفٹ ویئرز یہودی لونچ کرتے ہیں۔اس کے پیچھے ان کا خاص مقصد ہوتا ہے.اور وہ اس مقصد میں کافی حد تک کامیاب ہوجاتے ہیں۔اگر میں یہ کہوں کے یہ ان کی خفیہ تبلیغ ہے تو یہ بات بے جا نہ ہوگی۔اسی طرح یہ ٹک ٹوک ان کا ایک خفیہ ہتھیار ہے ،جو ہمارے لوگوں پہ اپنی گہری چوٹ لگا رہا ہے۔ مگر ہم اس چوٹ کا بجائے درد محسوس کرنے کے ہمیں مزا آرہا ہے۔
اس ایپ پہ ایسی ایسی  نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ویڈیو بنی ہوتی ہیں کہ خود دار آدمی دیکھ کے شرما جائے۔بدقسمتی ہماری یہ ہے کہ ہماری مسلمان مائیں بہنیں بھی اس کا شکار ہیں۔
اور ایسی ایسی ویڈیو نظر سے گزرتی ہیں جن پہ دل خون کے آنسوؤں روتا ہے۔ان ویڈیوز میں میری  مسلمان  بہنیں اور مائیں نیم برہنہ ہوتی ہیں۔گندی حرکتیں اور باتیں کر رہی ہوتی ہیں۔
اسلام تو عورت کو ایک خاص عزت دیتا ہے۔اور یوں کہہ لیں کے عورت کا تو دنیا میں پہلا ورپ ہی رحمت ہے.بیٹی بن کر سب خاندان کے دلوں پہ راج کرتی ہے ۔بہن بن کر بھائی کی سچی اور مخلص دوست اور ماں کا بازو بن جاتی ہے۔جب بیوی ہوتی ہے تو ایک پختہ اور ہمیشہ ساتھ نبھانے والی ہر دکھ سکھ کی ساتھی بن جاتی ہے۔اور جب ماں بنتی ہے تو اللہ تعالی اس کا رتبہ اتنا بلند کردیتا ہے کہ جنت کو اٹھا کر اس کے قدموں میں ڈال دیتا ہے۔قرآن و سنت میں بہت سارے مقامات پر عورت کی عزت و آبرو کے بارے میں ارشاد فرمایا گیا ہے.مردوں سے بھی فرما دیا گیا ہے کہ عورتوں کی عزت تم پر لازم ہے۔
حدیث شریف میں آتا ہے کہ" عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو" (الحدیث)
اسلام واحد دین ہے جس نے عورت کو ذلت و پستی سے نکال کر دنیا میں ممتاز کردیا۔کبھی بیٹی کے روپ میں آنکھوں کی ٹھنڈک تو کبھی بیوی کے روپ میں غمی خوشی کا ساتھی اور کبھی ماں کے روپ میں نعمت و رحمت ۔مگر آج جب یہودیوں کے اس جھال میں مبتلا دیکھتے ہیں تو بہت افسوس ہوتا ہے،ہم ایسے تو نہیں تھے پھر  کیوں ایسے بن بیٹھے۔سب سے بڑی  افسوس کی بات یہ ہے کہ والدین بھی اس ایپ کا شکار ہیں۔اپنے نوجوان بیٹیوں اور بیٹوں کے ساتھ نہایت ہی بہودہ ویڈیوز بناتے ہیں۔بظاہر اس چیز کو انٹرٹینمنٹ کا نام دیا جاتا ہے۔
درخواست کرتا ہوں حکومت وقت سے اور عہدداروں سے کے اس طرف توجہ دیں۔ فحاشی پھیلانے والے ذرائع کو پاکستان سے بلوک کردیں ۔اور مزید بے حیائی اور فحاشی پھیلنے سے روکیں۔
اوراپنے مسلمان بھائیوں،بہنوں اور ماوں سے بھی درخواست گوش ہوں کہ خدا کا واسطہ ہے اپنا مقام پہچانیں ،ہم مسلمان ہیں کل روزقیامت کا منہ دکھائیں گے۔
اللہ تعالی ہمیں ہدایت دے اور سچا مسلمان بنائے۔
        ؎  بڑے شوق سے سن رہا تھا  زمانہ
           ہم ہی سو گئے دستاں کہتے کہتے
*****************

Comments

Post a Comment