ہم ایک ہیں؟
ہم ایک ہیں؟ کیا
ہم سب ایک ہیں ؟ کیا ہم سب کا خمیر ایک ہی مِٹّی ہے؟ کیا ہم ایک ہی مِٹّی سے گُوندھے
گۓ ہیں؟ اگر سب کا خمیر ایک
ہی مِٹّی ہے تو اس قدر تضاد کیوں؟
کوئی ادنٰی کوئی اعلٰی کیوں؟
کوئی بادشاہ کوئی فقیر کیوں؟ کوئی عرب کوئی عجم کیوں ؟ کوئی امیر کوئی غریب کیوں؟ کوئی
گورا کوئی کالا کیوں؟ اس بھری دنیا میں اس قدر تَغیّر کیوں؟ رنگ ، نسل ، ذات پات ، مال و
اسباب اِس سب سے بڑھ کر سب انسان ہیں۔رب تعالٰی کی ذات کے تخلیق کردہ ہیں۔سب کے اندر
ایک ہی جان ڈال کر روح پھونک دی گئی ہے۔شکل صورت اور ھییت مختلف مگر سب کااندر ایک
جیسا ہے سب کی ساخت ایک ہے۔سب کے اعضاء ایک ہی ذات کے تخلیق کردہ ھیں ۔اِس ذات نے سبھی
انسانوں کو برابری کا درجہ عطا کیا۔اِس کے
نزدیک کوئی اعلٰی و ادنٰی نہیں، ہاں مگر تقوٰی کی بنا پر۔ یہ درجہ بندی تو انسان کی
تخلیق کردہ ھے کسی کو اَچھوت سمجھا جارھا ہے اور کسی کو بَرھمن۔کسی کو نسلی امتیاز
حاصل ہے تو کوئی گدّی نشین۔ کوئی ظالم بن کر ظلم ڈھاۓ
جارہا ہے تو کوئی مظلومیت کی چَکّی میں گُھن کی طرح پِس رھا ھے۔ کوئی اسکے دیۓ
ہوۓ کو بے دریغ خرچ کرنے میں
لگا ہے تو کوئی چند لُقموں کے لیۓ
ترس رھا ھے
رب کی ذات نے سب
مِٹّی سے خمیر ذدہ انسانوں کا انجام بھی ایک رکھا۔سب نے آخر اپنے اِختتام کو
پہنچنا ہے۔مِٹّی کا اختتام بھی مِٹّی میں ملنا ہے۔جب اس ذات نے سب کو ازل سے ابد تک
ایک رکھا سب کی ساخت اور نظام ایک جیسے بناۓ
تو پھر ھمارے درمیان اتنا فرق کیوں۔ایک ہوتے ہوۓ
بھی ھم ایک نہیں. جب سب مِٹّی سے بنے ھیں تو بھلا کبھی مِٹّی کی بھی کوئی قیمت ہوتی
ہے۔مِٹّی کی بھی کوئی درجہ بندی ہوتی ہے۔پھر ہم نے کیوں مِٹّی کی درجہ بندی کردی اسکو
اعلٰی اور ادنیٰ بنا دیا۔ مِٹّی تو مِٹّی ہے اورازل سے ابد تک مِٹّی رہے گی ۔
#سمیرا فاروق۔
Such a great thought depicted with great choice of words. Well done.
ReplyDeleteAaalllaa.....
ReplyDeleteThought knocking words.....
#humAikHain