Fatawakul alillah by Abeeha Noor


🌼 فتوکل علی اللہ 🌼

پتا ہے توکل کی حد کیا ہے ؟ ؟؟
جب انسان اللہ پہ بهروسہ کر کے
گہرے پانی میں چهلانگ لگا دے اس
یقین کے ساته کہ وہ رب اسے
پار لگا دے گا یا اڑنا سیکها دے
گا.
یہ ہے توکل.....
زندگی میں کبهی ایسا مقام بهی آتا
ہے جب
دل میں خواہش بهی ہوتی ہے.
تمنا بهی جنم لے چکی ہوتی ہے.
تڑپ بهی سر اٹها چکی ہوتی ہے.
لیکن  رحمان کا یہ فرمان دل
میں گهر لیتا ہے:
ایک چیز جو تم کو اچهی لگتی ہے
ہو سکتا ہے کہ وہ تمہارے لیے بری
ہو اور ایک چیز جو تم کو بری لگتی ہے
ہو سکتا ہے کہ وہ تمہارے لیے اچهی ہو
اور اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے....
پهر ہر خواہش مٹ جاتی ہے .
تمنا دم توڑ دیتی ہے.
تڑپ چپ ساده لیتی ہے.
پهر دل میں بس ایک چیز لامحدود
رہ جاتی ہے.
توکل اور بس توکل علی اللہ
ازقلم 🏻
ابیحہ نور


Comments