Writer:
Hijaab Fatima ♥️✨
عنوان:*میری ماں - صرف ہاؤس وائف نہیں*
میری ماں صرف ہاؤس وائف نہیں ہیں۔ ماں اللّٰہ تعالیٰ کی
دی ہوئی سب نعمتوں میں سے حسین ترین نعمت ہے ۔💞🫂
ہم اپنی ماں کو ہاؤس وائف نہیں کہہ سکتے کیونکہ میرے خیال
سے یہ کہنا توہین آمیز ہوگا۔یہ میرا خیال ہے آپکا کیا کہنا ہے؟ کومنٹس میں بتائیں
۔
*میری ماں ایک ڈاکٹر ہیں* - بخار ہو تو رات
بھر جاگتی ہیں۔
*میری ماں ایک کک ہیں* - ان کے ہاتھ کے کھانے
میں دعا کا ذائقہ ہوتا ہے۔
*میری ماں ایک ٹیچر ہیں* - الف سے لے کر زندگی
تک سب انہی نے سکھایا۔
*میری ماں ایک ڈیزائنر ہیں* - میرے کپڑے خود
ڈیزائن کرتی ہیں۔
*میری ماں ایک سکول کی پرنسپل ہیں* - گھر کا
ہر فرد ان کا اسٹوڈنٹ ہے۔
*میری ماں ایک رشتہ جوڑنے والی ہیں* - سب کا
دل رکھتی ہیں تاکہ کسی کو دکھ نہ ہو۔
*میری ماں ایک اکاؤنٹنٹ بھی ہیں* - تھوڑے میں
سے بھی بہت کر دیتی ہیں۔
خود بیمار ہوں تو بھی کسی کو نہیں بتاتیں۔
چپ کر کے دوا لیتی ہیں اور پھر سے سب کے لیے بھاگتی ہیں۔
*_ماں کی گود جنت کا ٹکڑا ہے،
ماں کی دعا تقدیر بدل دیتی ہے۔
تھک کر بھی مسکراتی ہے ماں،
اپنے آنسو چھپا کر ہمیں ہنساتی ہے ماں۔__
__نہ تنخواہ، نہ چھٹی، نہ آرام،
پھر بھی ہر دم کرتی ہے بس ہمارا کام۔
کمر دکھے تو بھی جھاڑو اٹھاتی ہے،
بھوکی رہ کر ہمیں پہلے کھلاتی ہے۔__
__سوچا ہے کبھی کسی نے ماں کے بارے میں؟
کہ رات کو جب سب سو جاتے ہیں،
وہ چھت کو گھور کر اگلے دن کی فکر کرتی ہے۔
دل چاہتا ہے کہے "میں تھک گئی ہوں"
مگر کہہ دیتی ہے "کچھ نہیں بیٹا، میں ٹھیک
ہوں"۔_*
---
*میری ماں صرف ہاؤس وائف نہیں...*
*وہ اس گھر کی روح ہیں۔*
*وہ اس گھر کی دعا ہیں۔*
*وہ میری پہلی محبت اور آخری پناہ ہیں۔*
اللہ ہر ماں کا سایہ سلامت رکھے۔
جو مائیں چلی گئیں ان کی مغفرت فرمائے۔
اور ہمیں ماں کی قدر کرنے والا بنا دے۔ آمین۔
***********
Comments
Post a Comment