Chiriya jitni koshish article by Hooria Yousaf

آرٹیکل کا نام:

چڑیا جتنی کوشش

رائیٹر کا نام: حوریہ یوسف

Hooria Yousaf

 

"چڑیا جتنی کوشش"

کیا آپ بھی غزہ کا درد محسوس کرتے ہیں، لیکن پھر دل میں یہ خیال آتا ہے کہ

 

"میں اکیلا اتنے بڑے ظلم کے مقابلے میں کیا کر سکتا ہوں؟"

اگر کبھی یہ خیال آیا ہے، تو آئیے ایک چھوٹی سی بات یاد کرتے ہیں۔

 

جب حضرت ابرہیم علیہ السلام کے لیے آتشِ نمرود جلائی گئی اس وقت ایک ننھی چڑیا اپنی چونچ میں پانی بھر بھر کر  لا رہی تھی تاکہ آگ کو بجھا سکے۔ اب بظاہر اس کی چونچ میں بھرے گئے تھوڑے سے پانی سے آگ بجھنا ممکن نہیں تھا لیکن چڑیا نے اپنی استطاعت کے مطابق حق کا ساتھ دینے اور ظلم کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ اس نے نہیں سوچا کہ میرے تھوڑے سے پانی سے آگ تو بجھے گی نہیں تو میں کوشش ہی کیوں کروں؟ اسی طرح آج ظالموں کی لگائی گئی آگ غزہ میں بھڑک رہی ہے۔ ان کے گھروں کو تباہ کر دیا گیا ہے، وہ سخت گرمی اور سخت سردی میں سڑکوں پر خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے پاس پانی جیسی بنیادی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ بچے بھوک، پیاس اور خوف کے سائے میں اپنا بچپن گزارنے پر مجبور ہیں۔ بے شمار خاندان اپنے پیاروں سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ چکے ہیں، جبکہ زخمی اور بیمار افراد محدود طبی سہولیات کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم انہیں بے یارو مددگار کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟ اگر ہم کوشش کریں تو اہلِ غزہ کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

"اور جو لوگ ہماری راہ میں کوشش (جہاد) کرتے ہیں، ہم ضرور انہیں اپنے راستے دکھاتے ہیں، اور بے شک اللہ نیکوکاروں کے ساتھ ہے۔"

(العنکبوت 29:69)

کوشش کرنے والوں کو راستے دکھائے جاتے ہیں۔ اگر آپ واقعی غزہ کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو ایک ایسے انسٹیٹیوٹ کے  بارے میں بتانا چاہوں گی جو 2025 سے اہلِ غزہ کی مدد کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ یہ الکہف انسٹیٹیوٹ ہے۔ جس کا بنیادی مقصد ہر ممکن طریقے سے غزہ تک امداد پہنچانا ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس اور برانچز موجود ہیں، جہاں بہت سی والنٹیئرز لڑکیاں اپنی صلاحیتوں، وقت اور استطاعت کے مطابق خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اس انسٹیٹیوٹ کی ایک خاص بات اس کا ماحول ہے۔

ایسا ماحول جہاں تعاون اور مثبت سوچ کے ساتھ ہر فرد کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔ جہاں ہر شخص اپنی دستیابی، اپنی روٹین اور اپنی استطاعت کے مطابق اپنی ذمہ داری کا انتخاب کر سکتا ہے۔ اگر کسی کے پاس زیادہ وقت ہے، وہ زیادہ حصہ ڈال سکتا ہے۔

اگر کسی کے پاس صرف چند منٹ ہیں، تب بھی اس کے جذبے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں ہر رائے سنی جاتی ہے، ہر صلاحیت کی قدر کی جاتی ہے، اور ہر نئے آنے والے کو مکمل معلومات اور مکمل شفافیت کے ساتھ تمام ثبوت فراہم کیے جاتے ہیں، تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ فیصلہ کر سکے۔ اگر کوئی مطمئن نہ ہو، تو اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا جاتا۔ اگر آپ چڑیا کی چونچ میں بھرے گئے پانی جتنی بھی کوشش کریں گے تو یقیناً اس کا اجر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بہت زیادہ ہے۔

 

"بے شک اللہ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا، اور اگر کوئی نیکی ہو تو اسے کئی گنا بڑھا دیتا ہے اور اپنے پاس سے بڑا اجر عطا فرماتا ہے۔"

(سورۃ النساء 4:40)

 

"اور ہم ضرور انہیں ان کے بہترین اعمال کے مطابق اجر عطا کریں گے۔"

(سورۃ النحل 16:97)

 

"اور عمل کرنے والوں کا اجر کیا ہی اچھا ہے۔"

(سورۃ العنکبوت 29:58)

 

الکہف انسٹیٹیوٹ سے رابطہ کرنے کے ذرائع:

Whatsapp number:

03124302370

 

Instagram account:

al_kahf_institute

 

📌نوٹ

یہ انسٹیٹیوٹ پاکستان سے ہے اور آن لائن ہے۔

Comments