Article by Hijaab Fatim

[HIJAAB FATIMA]

اسلام علیکم!میرا نام حجاب فاطمہ ہے ۔امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے۔موسم  کا بدلنا اللّٰہ کی بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ اگر ایک جیسا موسم پورا سال رہتا تو انسان کا زندہ رہنا نا ممکن ہوتا لیکن کبھی  آپ نے سوچا ہے کہ  ہم تو خوش اپنی زندگی آرام و سکون سے ہیں ۔مگر ان غریبوں کا کیا جو جھونپڑیوں میں رہتے ہیں جو سردی ،گرمی اور بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔۔ 

*`وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ`* 

"اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور AC میں بیٹھ کر شکر ادا کریں اور جو جھونپڑی میں ٹپکتی چھت کے نیچے ہے اسے بھول جائیں؟ نہیں۔ 

نبی ﷺ نے فرمایا: *"وہ مومن نہیں جو خود پیٹ بھر کر سوئے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو"* [طبرانی] ہم خود گرمی میں بھی سردی میں بھی محفوظ ہوتے ہیں مگر ان بے چاروں کا کیا؟

بے شک سب کا مدد گار اللّٰہ ہے لیکن اللّٰہ وسیلہ  بھی تو بناتا ہے نا ۔ تو کیا آپ نے کبھی وسیلہ بننے کی کوشش کی ہے؟ اگر نہیں تو کوشش کریں کیونکہ آج کے زمانے میں لوگ صرف زمانے کو اور محبوب کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کبھی اللّٰہ کو خوش کرنے کر کوشش کرو اور یہ بات یاد رکھو کہ تم ایک دفعہ اللّٰہ کی طرف دیکھو گے تو اللّٰہ دن دس دفعہ تم پر نظرِ کرم فرمائے گا ۔

وہ لوگ جو جھونپڑیوں میں رہتے ہیں سیلاب کی وجہ ان جھونپڑیاں جوب جاتی  ہیں ۔

*`وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ`* 

"اور ہم ضرور تمہیں خوف، بھوک، مال و جان اور پھلوں کے نقصان سے آزمائیں گے۔

[سورت البقرہ: 155]

بارش کا زیادہ آنا کبھی کبھی اللّٰہ کی رحمت نہیں بلکہ اللّٰہ کا عذاب ہوتا ہے۔ جس عذاب کا شکار  بےشمار لوگ ہو جاتے ہیں۔تو زیادہ سے زیادہ استغفار کریں اور اپنے ان بہن بھائیوں کا ساتھ دیں جو ابھی مشکلات کا سامنا کررہیں ۔اللّٰہ ہم سب کی مدد فرنائے (آمین)️🫠*`أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ`*

استغفار سے ہی رحمت کے دروازے کھلتے ہیں۔ 

اللہ فرماتا ہے: 

*`فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا _ يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا`* 

"اور میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے _ وہ تم پر موسلا دھار بارش برسائے گا" 

*[سورہ نوح: 10-11]*

٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments