Khawateen ka kirdar moashry mein article by Maha Khan

خواتین کا کردار معاشرے میں

ماہا خان ۔۔۔۔۔۔۔

خواتین معاشرے کا وہ ستون ہیں جن کے بغیر کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کا خواب ادھورا رہتا ہے۔عورت ایک ماں،بیٹی،بہن اور بیوی کے روپ میں اپنی زمہ داریاں نبھاتے ہوئے معاشرے کو سنوارنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اللہ تعالیٰ نے عورت کو شفقت،محبت اور قربانی جیسے بے شمار خوبصورت جذبات سے نوازہ ہے جو انسانی معاشرے کے حسن کو آزماتا ہے

      قدیم زمانے میں عورتوں کو کمتر سمجھا جاتا تھا ۔لیکن اسلام نے عورت کو عزت وقار عطا کیا اور اُسے معاشرتی اور گھریلو زندگی کا اہم ارکان تسلیم کیا ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو ماں،بیٹی،بہن اور بیوی کے روپ میں اعلیٰ مقام عطا فرمایا اور معاشرتی زندگی میں اس کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

 

      آج کے جدید دور میں خواتین پر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں تعلیم ،طب،قانون،سیاست،معیشیت اور سائنس کے میدان میں خواتین میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔ڈاکٹرز ، انجینئرز،وکیل،استاتذہ اور سیاستدان خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

یہی خواتین بھی اپنی محنت سے زراعت اور دستکاری جیسے میدانوں میں ملک کی معیشیت کو سہارا دے رہی ہیں ۔

 

        ایک مذہب اور ترقی یافتہ معاشرہ وہی ہوتا ہے جو اپنی خواتین کو تعلیم ، عزت اور مواقع فراہم کرے۔ عورت تعلیم یافتہ ہوگی تو نئی نسل کو علم واخلاق کے زیور سے آراستہ کرے گی۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ "تم ایک مرد کو تعلیم دو تو ایک فرد کو تعلیم دیتے ہو، لیکن ایک عورت کو تعلیم دو تو پوری نسل کو سنوارتے ہو۔

 

    تاہم بد قسمتی سے آج بھی بہت سے علاقوں میں خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے تعلیم ، صحت اور ملازمت کے میدان میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عورتوں کو باعزت مقام دیں، ان کے حقوق کا تحفظ کریں اور انہیں مساوی مواقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرتی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔

 

            آخر میں یہ کہنا ہوگا کہ خواتین محض خاندان کا حصہ نہیں بلکہ معاشرتی ترقی کی میعار ہیں ۔ ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیۓ اور ان کی قابلیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک روشن متوازن معاشرہ تشکیل دینا چاہیئے ۔

 

            ماہا خان

***********

Comments