Adult content warning article by Huda

 

Adult content warning

بیچاری بولڈ ناولز رائٹرز پر ہی تنقید کیوں؟؟

 

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟ کہ بولڈ رائٹرز خاص طور پر اردو بولڈ اور ڈارک رومانس کی

 رائٹرز کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟

 

 حالانکہ انہوں نے روح یارم، شدتِ یارم، عشقِ یارم،ایک اور یارم ہے مجھے یاد نہیں آرہا اب۔ لمسِ جنون، رمزِعشق اور اس طرح کے عظیم شاہکار لکھے ہیں۔جن کو پڑھنے کے بعد لڑکیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ۔۔۔وہ معصوم نہیں رہی۔یا یوں کہیں کہ انہیں معصوم رہنے نہیں دیا گیا۔

 

 تو ٹھیک ہے نا! معصومیت کا اچار ڈالنا ہے؟ یہ  بہت اچھی بات ہے کہ ایسی رائٹرز موجود ہیں جو لڑکیوں کو کم عمری میں ہی سیکس ایجوکیشن دے رہی ہیں۔انہیں بتا رہی ہیں کہ شادی کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوگا۔ویسے بھی تو جنسی تعلیم دینی چاہیے اپنے بچوں کو تو

اگر یہ کام بولڈ اور ڈارک رومانس لکھنے والی رائٹرز کر رہی ہیں تو بھئی کیا مسئلہ ہے؟

 

لوگوں کو سمجھ  ہی نہیں آتا کہ ان ناولز میں دکھائے جانے والے قربت کے سینز میں کچھ ایسا بھی نہیں ہوتا اب کے بندہ شرم سے ڈوب کر مر ہی جائے۔بھئی کپلز کے درمیان انٹمسی، سیکس اور باقی سب کچھ رئیل لائف  میں بھی تو ہوتا ہے۔ پھر بولڈ رائٹرز تو ان نوجوان لڑکیوں کو شادی سے پہلے ایک ڈیمو دیتی ہیں تا کہ۔۔۔ وہ جان جائیں شادی کی پہلی رات ان کے ساتھ کیا ہوگا؟

 

اس کے علاؤہ یہ رائٹرز ان کو سکھاتی ہیں کہ کیسے انہوں نے اپنے شوہر کے ظلم اور جبر پر محبت  ،عشق اور جنونیت  کا لیبل لگانا ہے۔وہ شوہر ہے، مجازی خدا ہے وہ کہے دن تو دن، وہ کہے رات تو رات، وہ کہے سانس لو تو سانس لینا ہے، وہ کہے سانس روک لو تو اگلا سانس نہیں لینا۔

 

خیر بہت ہو گئیں ادھر ادھر کی باتیں اب ٹاپک پر آتے ہیں پہلی بات ان ناولز کی رائٹرز کو پیروں کی طرح پوجنے والوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ بولڈ ناولز کی اس کیٹیگری کو جس میں ایچ اینڈ ایوری تھنگ ایکسپلین کی جاتی ہے۔جیسے سیکس، انٹمسی اور باقی سٹف۔ تو اس کو کہتے ہیں سیکس آن پیج کنٹینٹ۔ جیسے پورن کو سیکس آن اسکرین بھی کہہ سکتے ہیں۔

 

اب آگے چلتے ہیں ۔ ٹک ٹاک پر ایک دو دفعہ کسی ناول کی ویڈیو گزری تھی نظر سے ۔شاید لمسِ جنون یا رمزِ عشق میں سے کوئی تھا۔اس میں دسمبر کی رات، بارش اور بارش میں بھیگنے کے بعد کا کوئی ٹریٹمنٹ تھا۔غالباً ہیرو اپنی ہیروئن کو دیتا ہے۔تو  قصہ مختصر یہ کہ اس کے نیچے کمنٹس میں لڑکیاں کہہ رہی تھیں اس کے بعد ہم معصوم نہیں رہے۔اتنا ہی نہیں پوسٹ کا ٹائٹل بھی یہ تھا کہ ۔۔۔معصوم تو وہ ہیں جنہوں نے یہ نہیں پڑھا۔ یہ بات آپ کو بتانے کا مقصد کیا تھا؟ کچھ نہیں بس ایویں ہی بتا دیا۔جنرل نالج کے لیے۔

 

پھر مجھے کچھ ایسی چیزیں معلوم ہوئیں کہ میں تو سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔ شدت سے اس بات کا احساس ہوا کہ ایویں ہی ان بولڈ رائٹرز کو بدنام کیا ہوا تھا۔مطلب اسلامک ویب سائٹ سے ملنے والے جوابات دیکھ کر تو میں واقعی سوچنے لگی کہ جب یہ سب جائز ہے تو آخر بولڈ رائٹرز کے لکھنے میں کیا مسئلہ ہے۔اسی طرح پھر پڑھنے میں کیا برائی ہے؟وہ ریڈرز صحیح کہتے ہیں نا ں کہ اس میں کچھ غلط بھی نہیں ہے۔

 

تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب یہ سب جائز ہے تو پھر ان معصوم لڑکیوں کی معصومیت پر کیسے اثر انداز ہوگیا؟ قصور تو پھر ان لوگوں کا ہوا نا؟ جو ان ناولز کے خلاف بولتے ہیں ۔جیسے کہ میں اور میرے جیسے بہت سے اور معصوم لوگ۔

 

اب یہاں آکر کچھ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ آج ایڈمن سٹھیا گئی ہے۔ کبھی کہتی ہے یہ سب فحش ہے اور کبھی کہتی ہے جائز ہے۔تو ان سب سے میں یہی کہوں گی کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو جائز ہوتی ہیں لیکن ان کو یوں سر عام پھیلانے سے وہ فحش کی کیٹیگری میں فال کر جاتی ہیں۔کیو نکہ ہمارا دین ہمیں حیا کے تقاضوں میں رہنے کا حکم دیتا ہے۔

 

مسئلہ یہ نہیں کہ بولڈ رائٹرز کیوں لکھتی ہیں؟ مسئلہ یہ ہے کہ   بولڈ ریڈرز  کیوں پڑھتے ہیں؟ کیا یہ لوگ ننھے منے کاکے ہیں جن کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ جب یہ پڑھیں گے تو پھر وہی چیزیں ان کے دماغ میں گردش کریں گی۔ کل کو جب اپنی میریٹل لائف میں یہ چیزیں ایکسپیرینس کریں گی یا کریں گے ( لڑکے بھی پڑھتے ہیں بھئی)  تو کیسے ڈپریشن میں جائیں گے؟

 

اسلام کے مطابق یہ چیز  سرے سے جائز  ہی نہیں ہے۔ آپ اپنی بیوی کو تکلیف سے دوچار کر کے اور زخموں سے لیس کر کے اس سے یہ ایکسپیکٹ نہیں کر سکتے کہ وہ اسے آپ کی محبت اور اس رشتے کا تقاضا سمجھے۔ قرآن میں میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے۔تو کیا آپ اپنا لباس اپنی مرضی سے نوچیں گے؟اس میں جگہ جگہ کٹس لگائیں گے؟اپنا پسندیدہ لباس صرف اس لیے جگہ جگہ سے چاک کریں گے کہ آپ کو وہ پسند ہے؟

 

پھر ان ناولز میں ایک اور چیز دکھائی جاتی ہے کہ ۔۔۔۔ ایک منٹ! ہم یہاں ان ناولز کی رائٹرز سے ہمدردی کرنے کی بجائے پھر ان کی غلطیاں نکال رہے ہیں؟ بری بات۔

 

تو بھئی سو بات کی ایک بات یہ ہے کہ۔۔۔۔ ان بولڈ رومانس اور ڈارک رومانس والے ناولز کو لکھنا اور پڑھنا بلکل جائز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ نا صرف معصوم ذہنوں کو تباہ کرتے ہیں بلکہ ازدواجی تعلقات کو غلط طریقے سے پوٹریٹ کرتے ہیں ۔جس کی وجہ سے آگے جا کر بلکل پورن دیکھنے والوں کی طرح پورن پڑھنے والوں کی سیکسچوئل نیڈز  پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ جاتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ان کی میریٹل لائف کا ککھ کنڈا نہیں بچتا۔

 

 ویسے معصوم لڑکیو! کیا آپ چاہتی ہیں کہ اپ کی میریٹل لائف کے وہ سارے مومنٹس جو آپ کے اور آپ کے پاٹنر کے درمیان   خوبصورت لمحے ہونے چاہئیں وہ پہلے ہی ان ناولز کے فنکشنل کریکٹرز کو سوچ کر سپائل ہوجائیں۔

 

 کل کو ایک ہیلدی اور پاک رشتہ اس وجہ سے خراب ہو جائے کہ آپ کا پاٹنر اس سب کو رئیل ٹائم میں لے کر چلنا چاہے اور آپ اس سے اپنے ناولز والے ہیروز کی طرح کا ٹریٹمنٹ ایکسپیکٹ کریں۔

 

 کل کو آپ کی شادیاں بھی ہونی ہیں ڈئیر سسٹرز ! تب آپ کو شاید میری بات اچھے سے سمجھ آئے گی۔لیکن کیا یہ اچھا نہیں ہے کہ اس وقت کے پچھتاوے سے بہتر ہو کہ آپ لوگ آج ہی اپنی معصومیت کو سیکیور کریں۔ جب جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں تو کوئی معصوم نہیں رہتا۔آئی نو! لیکن ہم معصوم دکھ تو سکتے ہیں نا؟

 

 اس لیے نہیں کہ  یہ کوئی منافقت ہے۔ بلکہ اس لیے کہ ابھی اس معصومیت کو برقرار رکھنا ہماری ضرورت ہے۔ہمیں زندگی میں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے صرف شادی کر کے بچے پیدا نہیں کرنے جو ہمیں ہر چیز کا علم ہونا یا اگر ہے تو اس کا ڈھنڈورا پیٹنا ضروری ہے۔

 

 پیاری لڑکیو! ان بولڈ ناولز کی رائٹرز کا کچھ نہیں جاتا۔ ان کے ویوز آرہے ہیں وہ سکون سے اپنی زندگی جی رہی ہیں لیکن ذہنی طور پر مفلوج ہم جیسوں کو کر رہی ہیں۔ وہ عبادت بھی کرتی ہوں گی۔ اسلام کو فالو بھی کرتی ہوں گی۔ان کی تحریریں پڑھ کر ہماری عبادات کی روح کہیں کھو گئی ہے۔

 

 کیا کسی کو حق ہے کہ وہ میلوں دور بیٹھا آپ کی ذہنی صحت کے ساتھ کھیلے؟  بلکل نہیں! لیکن جب آپ کا ایک کے بعد دوسرا کمنٹ۔ لنک پلیز! کیپ اٹ اپ! ویل ڈن! نیکسٹ ایپی! یہ سب وہ رائٹرز دیکھتی ہیں تو ان کو احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ چند ٹکوں کے عوض کیا بیچ رہی ہیں؟

 

جانتے ہیں وہ کیوں لکھ رہی ہیں؟ کیونکہ آپ لوگ پڑھ رہے ہیں۔ آپ کو اپنے اندر کی اس شہوت کو چینل کرنا نہیں آرہا۔ آپ سمجھ نہیں پارہے کہ جب یہ سب فطری ہے تو پھر ایسی تحریریں پڑھنا یا ایسی ویڈیوز دیکھنا کیوں غیر فطری ہونے لگا؟ جب جائز ہے تو پھر فحش کیوں ہے؟ جب ایک شادی شدہ جوڑے کے درمیان اللہ نے اس سب کو جائز رکھا ہے اور یہ رائٹرز اسے لکھ دیتی ہیں تو کیا مسئلہ ہے۔آپ ہیں مسئلہ! ۔۔۔

 

خلص! اب آپ لوگ چاہیں تو جا کر کسی بھی ڈارک رومانس یا بولڈ رومانس ناول کو پڑھ سکتے ہیں۔ آئی ہیو نو اشوز! کیونکہ ۔۔۔ میں آپ کو بتا چکی ہوں کہ کیا ہے حقیقت؟ ظاہر ہے آپ لوگوں کے سامنے ہاتھ پیر تو جوڑنے سے رہی اب۔

 

آج کی پوسٹ میں کچھ چیزیں ٹو مچ ہوگئی تھیں تو جب آپ لوگ بولڈ ناولز میں پڑھ سکتے ہیں تو یہاں کیا مسئلہ ہے۔ بھئی اب جو بولڈ ناولز نہیں پڑھتے اگر وہ ان کمفرٹیبل ہوئے ہوں تو معذرت ! لیکن جب یونہی آپ کی فیڈ میں آئی پوسٹس پڑھ کر آپ ان کمفرٹیبل ہونے کے باوجود انہیں ایک دفعہ تو پڑھ ہی لیتے ہیں بے شک بعد میں لعنتیں بھیجتے ہیں تو اس پوسٹ میں کیا مسئلہ ہے؟ میں نے تو تھوڑا سا سچ ہی بولا ہے۔ 

********************* 

Comments