Barhti umer ke sath noujwan nasal ka apny walidain ke sath rawiya article by Javeria Sharif

*بڑھتی عمر کے ساتھ نوجوان نسل کا اپنے والدین کے ساتھ رویہ*

 

پاکستان میں بڑھتی عمر کے ساتھ نوجوان نسل کا رویہ اپنے والدین کے ساتھ ایک اہم مسئلہ ہے۔ اگر بات کی جائے کہ پاکستان میں (دارلضعیفن old age home) کی شرح 2000 میں %3.36 کے قریب تھی جو کہ اب بڑھ کر %4.44 یعنی (لگ بھگ %11.52 ملین) ہو چکی ہے۔

 

ہماری نوجوان نسل کو یہ سمجھنا چاہئے کہ والدین اور بزرگوں کے بغیر ان کے گھر نامکمل ہیں وہ اپنی دنیا اور آخرت دونوں ہی تباہ کر رہے ہیں۔ جیسے کہ ہمارے دین میں بھی والدین کے حقوق کی بڑی وضاحت کی گئی ہے۔

 

 *فرمان نبوی* ہے: "اس شخص کی ناک خاک آلودہ ہوگئی۔ پوچھا گیا: اللہ کے رسول! کس کی؟ آپ نے فرمایا: جس کے ہوتے ہوئے اس کے ماں باپ دونوں یا کوئی ایک بوڑھا ہوگیا مگر وہ ان کی خدمت کرکے جنت میں داخل نہ ہوا"۔ (صحیح مسلم:2551ـراوی:ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ)

 

*اہم مسائل:*

- گھریلو ناچاکی، خاص کر بیٹوں کا رویہ

- والدین کا کردار

- سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال

- اینگزائٹی (Anxiety)

 

*روک تھام کے لیے بہترین انتخاب:*

- والدین کا کردار: بچوں کے ساتھ ہر طرح کی بات شیئر کریں

- گھریلو ناچاکی سے بچا جائے

- ڈپریشن (anxiety) پر شروعات میں ہی قابو پا لیا جائے

- سوشل میڈیا کا استعمال محدود کریں، والدین کے ساتھ وقت گزاریں

 

*خلاصہ:*

نوجوان جتنی اہمیت آج کے وقت میں اپنے سوشل میڈیا کو دیتے ہیں اتنی ہی اگر والدین کو دینے لگیں تو ہمارا معاشرہ بہتر ہو سکتا ہے۔

 

جویریہ شریف

********************

Comments